Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن سورج مکھی کے طبی فوائد

روغن سورج مکھی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن سورج مکھی کے طبی فوائد

 
جس طرح سورج کی پہلی کرن زمین کو روشن کر دیتی ہے بالکل اسی طرح باغات میں لگے سورج مکھی کے پھول دیکھنے والوں کی نگاہوں پر اپنا ایسا رنگ جماتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ سورج مکھی کا پھول زرد ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی میں کوئی مثال نہیں رکھتا۔ سورج مکھی کا نباتاتی نام Helianthus annus ہے۔ انگریزی میں اسے sunflowerکہتے ہیں۔ اس کا تعلق فیملی Asteraceae سے ہے۔ سورج مکھی کے پھول زمانہ قدیم سے زمین پرکاشت کیے جا رہے ہیں۔ اس پودے کے تقریباً 2600 قبل مسیح سے میکسیکو میں شواہد ملے ہیں۔
سورج مکھی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
سورج مکھی کی تقریباً 136اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس پھول کی پیداور دنیا میں سب سے زیادہ روس، چائنا، انڈیا، امریکہ، ترکی میں ہوتی ہے۔ سورج مکھی کے پودے میں قدرت نے یہ بھی خوبی رکھی ہے کہ یہ زمین سے زہریلے منرل یورینیم، سیسیم وغیرہ اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج غذائی ریشہ،پروٹین،وٹامن ای، بی کمپلیکس، میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن، فاسفورس، کیلشیم اور زنک جیسے اہم غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ ہے۔ ان میں کولیسٹرول کم کرنے والے فائیٹو سٹیرول مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔ بیجوں سے پولی اِن سیچوریٹڈ آئل حاصل کیا جاتا ہے۔اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے۔
سورج مکھی پھول کے حوالے سے کچھ حقائق:
سورج مکھی کے چھوٹے پھولوں کا رخ ہمیشہ مشرق کی جانب ہوتا ہے اور دن کے وقت ان کا رخ سورج کی پیروی کرتا رہتا ہے۔ جب بیجوں کی وجہ سے پھول بھاری ہو جاتے ہیں تو ان کا رخ صرف مشرق کی طرف ہی رہتا ہے۔
سورج مکھی کے پتے اور پھول دونوں سورج کی روشنی سے نشوونما پاتے ہیں۔ سورج مکھی کے پھول سورج سے اوکسن نامی ہارمون حاصل کرتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل تیار کیا جاتا ہے، جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کا مونگ پھلی کی طرح بٹر بھی بنایا جاتا ہے۔ اس کے تیل کو بائیوڈیزل کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
سورج مکھی کی متعدد اقسام ہیں اور اس کے پودے 16 فٹ تک اونچے ہو سکتے ہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سورج مکھی کا لمبا ترین پودا 30 فٹ ایک انچ کا تھا۔ یہ ریکارڈ سن 2014 میں قائم ہوا۔
سورج مکھی کا خوبصورت پھول لمبے ٹہنی دار پودے پر کھلتا ہے۔ اس کے عام پودے کی لمبائی ایک سے تین میٹر کے درمیان ہوتی ہے اور اس پر ایک یا دو پھول کھلتے ہیں، جب کہ پھول کا قطر تیس سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اور یہ ایک ہزار سے زائد بیج تیار کرتا ہے۔ اس کے بیجوں سے صحت اور غذائیت سے بھرپور ہلکی پھلکی غذا تیار کی جاتی ہے۔ پھول کا درمیانی حصہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
روغن سورج مکھی کے فوائد:
٭ سورج مکھی کے پھول دیکھنے میں ہی حسین اور دلکش نظر نہیں آتے بلکہ قدرت نے ان میں بے شمار خوبیوں کے خزانے پوشیدہ رکھے ہیں۔ سورج مکھی کے پھول سے جہاں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے وہاں اس کے بیچوں سے حاصل کیا جانے والا تیل صحت اور جلد کے لیے بھی کسی شفا سے کم نہیں۔ واضع رہے کہ اٹھارویں صدی عیسوی میں سورج مکھی کا تیل یورپ میں استعمال ہونے لگا تھا۔ اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ وٹامن ای کی وجہ سے اس کا استعمال دل کے امراض میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اسے کاسمیٹکس میں بطور emollient استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ سورج مکھی کے بیجوں میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتے ہیں۔
٭ سورج مکھی کے بیچوں سے نکالا گیا تیل جلد پر لگانے سے جلد نرم و ملائم اور چمک دار ہو جاتی ہے۔
٭ چہرے پر ظاہر ہونے والے بلیک ہیڈز کا اگر کوئی دشمن ہے تو وہ ہے سورج مکھی کے بیجوں کا کشید کیا ہوا تیل۔ خشک موسم میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
٭ امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے غذائی شیڈول میں سورج مکھی کے بیجوں کا تیل ایک بہترین غذا ہے۔ اس کے استعمال سے تھکاوٹ، جھنجلاہٹ، ذیابیطس سے بچائو، دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوں میں توازن برقرار رہتا ہے۔
٭یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج مکھی کے بیجوں میں بھرپور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ انہیں پیس کر یا کوٹ کر دودھ میں شامل کرکے بچوں اور ٹین ایجرز کو پلایا جائے تو یہ ان کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی غذائی اور پروٹین کی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔
٭ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتے میں سورج مکھی کے بیج کو شامل کرکے صبح کے اس اہم کھانے کو توانائی بھری غذا میں تبدیل کیا جا سکتا ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای سے لے کر اینٹی آکسیڈنٹس اجزا موجود ہوتے ہیں اور اگر نصف کپ سورج مکھی کے بیج کھائے جائیں تو اس میں 6 گرام پروٹین،4 گرام فائبر اور وہ تمام ضروری اجزا شامل ہیں جو زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کے تیل میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پوٹاشیم روز مرہ کی غذا میں پائے جانے والے سوڈیم کے توازن کو برقرار رکھتی ہے جبکہ اس میں پائی جانے والی میگنیشیم کی وافر مقدار دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوں میں کیلشیم اور میگنیشیم کے درمیان مناسب توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
٭ سورج مکھی کا تیل دافع سوزش ہے۔ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ جراثیم کش ہے۔ دافع تکسید ہے۔ پیشاب آور ہے۔ بلغم نکالتا ہے۔ جسم میں موجود چکنائی کو کم کرتا ہے۔ غذائیت بخش ٹانک ہے۔ ڈپریشن کو کم کرتا ہے کیونکہ اس میں Tryptophanپایا جاتا ہے جو سیروٹونن بناتا ہے۔ سیروٹونن بے چینی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔
٭ سورج مکھی کا تیل قوتِ مدافعت بڑھاتا اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ بیج میں موجود سیلینیئم بدن میں کینسر کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔
٭سورج مکھی کے تیل میں موجود میگنیشیئم موڈ کو بہتر کرکے اداسی اور مایوسی کو بھگاتا ہے اور ڈپریشن کم کرتا ہے۔
٭ سورج مکھی کا تیل سوزش اور زخموں کے جلد مندمل ہونے میں مدد دیتا ہے۔ آدھے سر کے درد میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭ سورج مکھی کا تیل شکستہ ڈی این اے کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ بدن کو زہریلے مرکبات سے بچاتا ہے۔
٭ خواتین میں حیض کے بند ہونے کے زمانے دوران Hot flashes کی شدت کوکم کرتا ہے۔
دمہ، ہڈیوں اور جوڑوں کی سوزش کے لیے سورج مکھی کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭ ترکی اور ایران میں بخار میں کونین کے استعمال کے بجائے سورج مکھی کے تیل سے تیار کیا گیا ٹنکچر استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ وٹامن ای سے بھرپور یہ تیل عام طورپر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعما ل دل کے امراض میں بہت مفید ہے۔
٭یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں یہ دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں میں جلد کے انفیکشن کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے۔ جن بچوں کو روزانہ اس تیل سے مالش کی گئی ان میں جلدی انفیکشن کا خطرہ چالیس فیصد کم ہوگیا۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items