Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

انجیر کے استعمال کے حیرت انگیز طبی فوائد

انجیر کے استعمال کے حیرت انگیز طبی فوائد - ChiltanPure

انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے قرآن پاک کی سورہ التین میں انجیر کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسکی قسم کھا کر اسکی اہمیت کو واضح فرما دیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسکے بے شما ر فوائد ہیں۔ بعض مفسرین کے مطابق انجیر زمین پر انسان کی افادیت میں آنیوالا پہلا درخت تھا اور بعض کے خیال میں حضرت آدم اور حضرت حوا نے ستر پوشی کے لیے انجیر کے پتے ہی استعمال کیے تھے۔

ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد باد انجیر کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔ بائبل میں انجیر کا ذکر ہے اور اسے ایک مقدس درخت کہا گیا ہے۔ اردن میں انجیر کے 9200سال قبل مسیح کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی اس کا ذکر ہے۔قدیم دور میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاؤ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

آج کی سائنس بھی انجیر کی افادیت کی قائل ہے اور متعدد تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ انجیر میں کئی امراض کا علاج پوشیدہ ہے۔

یہ بنیادی طور پر مشرقی وسطی اور ایشیائے کو چک کاپھل ہے۔اگرچہ یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے۔مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتا۔ اس لئے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کو چک سے منگول اور مغل اسے یہاں لائے۔

عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی درخت سے نیچے گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے۔

انجیر میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:

ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر کے 100 گرام میں 239 کیلوریز، 3.1 گرام پروٹین، 53 گرام کاربوہائیڈریٹس، 53 گرام شوگر،1.2 گرام فیٹ، 12 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔اس میں وٹامن اے، سی، کے وٹامن بی، آئرن، میگنیشیم، کوپر، زنگ، فاسفورس اور پوٹاشیم اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔

انجیر کے طبی فوائد: انجیرکی دو اقسام ہیں خشک انجیر اور تر انجیر اور دونوں میں وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت بھی رکھتا ہے انجیر کا استعمال خون میں پوٹاشئیم اور سوڈیم کا تناسب برقرار رکھنے میں نہایت مفید ہے۔

دبلے لوگوں کیلئے تحفہ: انجیر دبلے پتلے لوگوں کے لئے قدرت کا ایک خاص تحفہ ہے۔ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے۔چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے۔ انجیر کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے انجیر کے اندر پروٹین معدنی اجزا کیلشئم شکر اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انجیر جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت پوری کرتا ہے۔

متعدد امراض کا علاج: انجیر زودہضم ہے اس میں نشاستہ پروٹین اور لحمیات مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہہں انجیر کا استعمال جگر اور پتہ کی سوزش خون کی نالیوں کے مسائل ہائی بلڈ پریشر دائمی قبض اور پیٹ کے مسائل سے بچاتا ہے۔ شوگر کے مرض کے لئے انتہائی مفید ہے

بانجھ پن سے تحفظ: یہ مردوں اور خواتین دونوں کو بانجھ پن سے تحفظ دیتا ہے، طبی سائنس کے مطابق اس پھل میں موجود منرلز ان ہارمونز کے لیے ضروری ہیں جو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بواسیر کے خلاف مفید: انجیر قدرتی فائبر سے بھرپور ہے جو کہ بواسیر کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین: انجیر کا استعمال معدے کے تیزاب کو الکلی میں بدل دیتا ہے تو جن افراد کو معدے کے امراض جیسے تیزابیت، بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے، ان کے لیے انجیر کھانا فائدہ مند ہوتا ہے، کچھ ہفتوں تک رات کو انجیر پانی میں بھگو کر صبح کھانا ایسے افراد کے لیے مفید ہے۔

قبض دور کرے: انجیر میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔

امراض قلب سے تحفظ: انجیر میں موجود فینول، اومیگا تھری اور اومیگا تھری سکس فیٹی ایسڈز خون کی شریانوں کی صحت مستحکم رکھتے ہیں، فیٹی ایسڈز سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک سے تحفظ ملتا ہے۔

جسمانی توانائی اور اعصاب کے لیے: انجیر میں قدرتی وٹامن بی کمپلیکس موجود ہوتا ہے جو کہ اعصاب کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی جسمانی توانائی کے لیے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی ہیموگلوبن کی مناسب مقدار نہ بننے کا باعث بنتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم تھکاوٹ کا جلد شکار ہوتا ہے جبکہ اکثر سر بھی چکرانے لگتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی: انجیر میٹابولزم کو قدرتی استحکام فراہم کرنے والا پھل ہے جو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے اور اکثر اسے موٹاپے کے شکار افراد کو کھانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، تاہم دودھ کے ساتھ اسے کھانا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی: انجیر میں موجود کیلشیئم اور میگنیشم خون کی شریانوں کو سکون پہنا کر بلڈ پریشر کوبڑھنے سے روکتے ہیں۔

چینی کی لت سے نجات: اگر آپ کو چینی یا یوں کہہ لیں میٹھا بہت پسند ہے تو انجیر اس کا صحت مند متبادل ثابت ہو سکتی ہے، اس میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے جو میٹھا کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے۔ جبکہ زیادہ کیلوریز بھی جسم کا حصہ نہیں بنیں گی۔

انجیر کے دیگر فوائد: انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے۔ کھانسی، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے۔ انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔ انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے۔ انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے۔ انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے۔ تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں۔ انجیر پیاز کی شدت کو کم کرتا ہے۔ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے۔ انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے۔ جن لوگوں کی ضعف دماغ (دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں، پھر سات دانے بادام، ایک اخروٹ کا مغز، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں۔ کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔ بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items