تیز پات: پکوان ہی نہیں زندگی بھی مزیدار بنائے
تیز پات یا تیز پتہ عام طور پر کھانوں میں ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ قدرت کا انسانوں کیلئے ایک ایسا شاندار تحفہ ہے جس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔
ہمالیہ، کشمیر، کانگڑہ،شملہ، بنگال، سلہٹ،بھوٹان، برما کے پہاڑوں میں تین ہزارسے لے کر سات ہزار فٹ کی بلندی تک کثرت سے ملنے والا یوکلپٹس جیساسیدھا اور لمبادرخت جس کی اونچائی 30سے 40 فٹ اور اس کے تنے کی گولائی چار فٹ سے پانچ فٹ اوراس کی چھال بھورے یا پیلے رنگ کی ہوتی ہے۔ جس میں سے دار چینی جیسی خوشبو آتی ہے۔ اس کی نئی ٹہنیاں چکنی بھورے رنگ کی ہوتی ہیں۔ اس کے سفیدی مائل پھول ڈالیوں پر بکثرت لگے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 1/2 انچ لمبا ہوتا ہے۔ جو کہ پکنے پر سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ درخت پر بیساکھ میں نئے پتے نکل آتے ہیں جو کہ چھوٹے چھوٹے گلابی و پیازی رنگ کے ہوتے ہیں وہ بہت ہی خوش نما لگتے ہیں۔ بعد میں یہ پتے پک کر زردی مائل کھردرے ہو جاتے ہیں اور یہ پتے ہی تیز پات کہلاتے ہیں۔
تیز پات میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: تیز پات کے تیل میں 56فیصد یوجینول پایا جاتاہے جو معمولی سا زہریلا مواد ہے۔ اس کے علاوہ مرسین، کیوی کول، میتھائل، لینالول، کیمونین، لیورک ایسڈاور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔
تیز پات کے طبی فوائد:
ذہنی تناؤ میں آرام: تیز پات میں اسٹریس اور پریشانی دور کرنے کے کچھ ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغ کو پرسکون کردیتے ہیں۔ یہ سانس کو بھی بہتربناتے میں۔ صرف ایک تیز پات جلاکر کسی برتن میں رکھ دیں۔ کمرے کے کھڑکی دروازے بند کردیں تاکہ دھواں باہر نہ جائے۔ اب آپ اس کمرے میں پرسکون نیند سوسکتے ہیں۔اس سے سانس لینا بہتر ہوتا ہے۔ دمہ کے مریضوں کے لیے یہ ٹوٹکہ بہت مفید ہے۔ اس کمرے میں گہری سانسیں لیں اور خود کو پرسکون محسوس کریں۔
پیٹ کی بیماریوں کا علاج: تیز پات کے پتے پیٹ سے متعلق پریشانیوں کو بھی دور کر سکتے ہیں۔ روزانہ اس کا استعمال چائے میں کیا جائے تو قبض، گیس اور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ: کینسر ایک خطرناک بیماری ہے جو کہ سبھی لوگ جانتے ہیں لیکن بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جانے والا تیز پات کینسر سے بھی لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
گردہ کی پتھری کا علاج: تیز پات نہ صرف پیشاب کھول کر لاتا ہے بلکہ مثانہ وگردہ کی پتھری کا بھی علاج ہے اور یہ پتھری کو توڑ کر نکال دیتا ہے۔
اچھی اور پرسکون نیند: آجکل کی تیز رفتار زمانے میں مصروفیت اور پریشانیوں کی وجہ سے اکثر لوگوں کو نیند نہیں اور نیند نہ آنے سے بے سکونی اور بے چینی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چنانچہ ایسے میں اگر رات کو کھانا کھاتے وقت پانی میں تیز پات کے تیل کے چند قطرے ملا کرپئیں تو اچھی نیند آسکتی ہے۔
سر درد اور بے چینی کا علاج: تیز پات جوڑوں کے درد میں آرام پہنچانے کے علاوہ سر درد اور بے چینی کی کیفیت ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
شوگر میں مفید: دنیا بھر میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شوگر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ آپ کو جان کر تعجب ہوگا کہ اس بیماری کو دور کرنے میں تیز پات کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ تیز پات آپ کے بلڈ شوگر کو نارمل کرتا ہے۔
گرتے بالوں کو روکے: تیز پات میں کچھ ایسے nutrients ہوتے ہیں جو بال گرنے سے روکتے ہیں اور بالوں سے خشکی کا بھی خاتمہ کرتے ہیں،خاص طور پر سردموسم میں۔ دو کپ پانی میں 8سے 10عدد تیز پات اُبالیں (اتنا کہ پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے) پھر نارمل طریقے سے شیمپو سے بال دھو کر اس پانی سے بال گیلے کرلیں۔ 7دنوں تک لگاتار اس عمل کو دھرائیں، حیرت انگیز نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔
قبض میں مفید: تیز پات بھوک بڑھانے میں مفید ہوتی ہے اور ہاضمہ بہتر بناتی ہے۔ یہ کھانے کے ذرات کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر نظام ہضم آسان بناتا ہے۔ دو تیز پات ایک کپ پانی میں اُبال لیں۔ ٹھنڈاہونے پر شہد شامل کرکے دن میں دو دفعہ پئیں۔
کیڑے مکوڑوں کے کاٹے کا علاج: تیز پات میں لیورک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ ایک بہترین insect repellentہے۔ تیز پات کا پیسٹ بنا کر اگر کسی کیڑے کے کاٹے ہوئے زخم پر لگایا جائے تو فوراً اثر کرتا ہے اور درد اور جلن میں آرام دیتا ہے۔
ہکلاہٹ کا علاج: اگر آپ کو ہکلانے کا مسئلہ ہے اور آپ کسی بھی فنکشن میں جانے لگے ہیں اور شرمندہ ہوتے ہیں تو تیز پات منہ میں رکھ کے کینڈی کی طرح چوسیں۔ اس سے آپ کی زندگی میں واضح تبدیلی آئے گی۔
دانتوں کی صفائی: تیز پات کی ایک پتی کو اپنے دانتوں پر رگڑنے سے اس کا پیلا پن آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔
مچھر بھگائے: تیز پات ایک بہترین mosquito coil کی طرح بھی کام کرتا ہے۔ جس جگہ مچھر بہت زیادہ ہوں اس جگہ ایک تیز پات جلا کر رکھ دیں مچھر فوراً بھاگ جائیں گے۔
ایئر فریشر: تیز پات کسی بھی ایئر فریشر سے کم نہیں،کسی صاف ململ کے کپڑے میں تیز پات پیس کر باندھ کر کمرے یا گھر کے کسی بھی حصے میں لٹکا ددینے سے ہوا خوشبودار ہو جاتی ہے۔
کپڑوں کی حفاظت: پہاڑی باشندے تیزپات کو گرم کپڑوں میں رکھتے ہیں تاکہ کپڑے کیڑوں سے محفوظ رہیں اور کپڑے بھی خوشبو دار ہو جائیں۔
ماؤتھ واش: تیز پات سے بڑھ کوئی قدرتی ماؤتھ واش نہیں۔ اس سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔ابلے پانی میں ڈال کر قلیاں کرنے سے نہ صرف سانس خوشگوار ہو جاتی ہے بلکہ منہ میں موجود جراثیم کا خاتمہ بھی ہوجاتا ہے۔
تیز پات کے دیگر استعمال: تیز پات کو دیگر امراض مثلاًخفقان، معدہ کا درد، ضعف قلب، وسواس،جنون،وحشت جیسے امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے ضرور مشورہ لیں۔
معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.