Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روزانہ کدو کے بیج کھانے سے دل پر کیا اثر پڑتا ہے؟

روزانہ کدو کے بیج کھانے سے دل پر کیا اثر پڑتا ہے؟ - ChiltanPure

سُپر فوڈز کی فہرست میں بیجوں نے ایک خاص مقام حاصل کیا ہے کیونکہ یہ صحت مند اور ضروری غذائی اجزاء جیسے پروٹین، فائبر، وٹامنز، آئرن اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرے ہوتے ہیں جو جسم کے صحت مند کام کو فروغ دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔

مختلف قسم کے بیج جیسے سورج مکھی اور تِل کے بیج جنہیں صحت مند رہنے اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے لیکن اب کدو کے بیجوں کو بھی اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کدو کے کرسپی اور کریمی بیج ہیں جو کہ میگنیشیم سے لے کر کاپر، پروٹین اور زنک تک مختلف قسم کے غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کو ناشتے میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایک مطالعے کے مطابق کدو کے بیج وٹامن بی، میگنیشیم، آئرن اور پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ بیجوں میں ضروری فیٹی ایسڈز کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے اور غیر صحت بخش کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کدو کے بیج صحت مند چکنائیوں، ریشوں اور مختلف اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور ذریعہ ہیں جو قلبی صحت کی حمایت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بیجوں میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں، جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں بیجوں میں موجود میگنیشیم، بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، دل سے متعلق مسائل والے لوگوں کے لیے صحت مند غذا کا استعمال ضروری ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items