گرمیوں میں سیب کا سرکہ کے حیرت انگیز فوائد
سرکہ کی تاریخ دس ہزار10000 سال پرانی ہے،یہ اس زمانے میں بھی چیزوں کو محفوظ کرنے، حسن کی حفاظت، گھریلو صفائی اور ادویات بنانے میں استعمال ہوتا تھا۔رومی سلطنت کا فوجی جرنیل جولیس سیزر سرکہ کی خوبیوں کی وجہ سے خود بھی اور اس کی فوج پانی میں ملا کر پیا کرتے تھے۔400سال قبل مسیح میں مشہور یونانی سائنس دان بقراط نے سیب کے سرکہ اور شہد کو ملا کے بہت سی بیماریوں کی دوا بنائی۔
مسلمانوں کے لیے سرکہ کی بطور غذا اور دوا کافی اہمیت ہے۔ اس کا ذکر احادیث میں آیا ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا۔ سرکہ کتنا اچھا سالن ہے۔ وہ گھر کبھی غریب نہ ہوگا جس میں سرکہ موجود ہے۔امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ سرکہ عقل کو تیز کرتا ہے اور اس سے مثانے کی پتھری گل کر نکل جاتی ہے۔
سرکے میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا سیب کے سرکہ میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کلورین، سوڈیم، کاپر، آئرن، وٹامنز اور دیگر مرکبات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
سرکے کے طبی فوائد:
دل کے امراض اور بلڈ پریشر: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کے سرکہ میں موجود پوٹاشیم دل کی بیماری اور بلڈپریشر میں نہایت مفید ہے۔ روزانہ ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملا کر پی لیا جائے تو اس میں موجود پوٹاشیم خون کو پتلا کر کے بلڈپریشر کو کنٹرول رکھتی ہے۔
شوگر کا علاج: اس میں پائے جانے والا فائبر کولیسٹرول اور چکنائی کو جذب کر کے فاسد مادے کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔یہ خون میں Glucose لیول کو بھی کنٹرول رکھتا ہے اس لحاظ سے یہشوگر میں بھی فائدہ دیتا ہے۔
وزن کم کرے: امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر جو گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کررہی ہیں۔ کا کہنا ہے کہ اس میں وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔2009 میں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھائے: یہ قوت مدافعت اور توانائی بڑھانے میں بہت مددگار ہے، ورزش کرنے والے افراد کے لیے سیب کا سرکہ حیرت انگیز طور پر فائدہ مند ثابت ہواہے، اس کے استعمال سے توانائی میں اضافہ اور جسمانی کارکردگی بڑھتی ہے۔
جسم کی تھکان دور کرے: جسم میں درد ہو، یا ٹانگوں اور جوڑوں میں تکلیف، تو یہ ان میں بھی افاقہ دیتا ہے۔سرکے میں موجود پوٹاشیم سمیت دیگر اجزا تھکان کی کیفیت کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ورزش کے بعد ایک یا دو چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس میں پانی میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔
منہ کی بدبو کا خاتمہ: سیب کے سرکے کے استعمال سے منہ سے آنے والی بدبو کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، سانس تروتازہ بنانے کے لیے سیب کے سرکے سے غرارے کرنے سے بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
معدے کی تیزابیت: سینے میں جلن ہو یا معدے میں تیزابیت، سرکہ دونوں امراض کا شافی علاج ہے۔
جلدی سوزش: اس میں موجود الکلائن خون میں شامل یورک ایسڈ کو ختم کرتا ہے اور اس میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور دوسرے منرلز درد اور سوزش میں آرام پہنچاتے ہیں۔
گردے کی پتھری: طبی ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ گردے سے پتھری کے اخراج میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
جلد کو صحت مند بنائے: سیب کا سرکہ ایک قدرتی ٹانک ہے جو جِلد کو صحت مند بناتا ہے، اس کی جراثیم کُش خوبیاں کیل مہاسوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔سیب کے سرکہ میں موجود’ہائیڈروکسل‘ خصوصیت جِلد کو مردہ خلیات سے نجات دلا کر صحت مند اور چمکتی ہوئی جِلد کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جھریوں کا خاتمہ: سیب کا سرکہ اینٹی ایجنگ خصوصیات کا بھی حامل ہے، چہرے کی جِلد سے جھریوں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے سرکہ میں ہم وزن پانی ملا کر روئی کے ذریعے سیب کا سرکہ چہرے پر لگائیں، 30منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، 6 ہفتوں تک یہ عمل ہفتے میں دو بار آزمائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔
ناظرین یہ وڈیو عام معلومات کیلئے ہے، اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے بھی ضرور مشورہ کریں
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.