Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

شیرک: قدرت کی بیش بہا دولت

شیرک: قدرت کی بیش بہا دولت - ChiltanPure

جڑی بوٹیاں قدرت کا بہت بڑا انعام اور بیش بہا دولت ہیں۔ انہیں انمول جواہرات بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ طب دور قدیم ہی سے علاج الامراض کے لیے جڑی بوٹیوں کے خواص و فوائد کی متلاشی رہی ہے۔ ان پر تحقیقات کا کام روزاول سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہیگا۔ انسانی ارتقا کی تاریخ کی طرح جڑی بوٹیوں پر تحقیقات کی ارتقائی صورتوں کی تاریخ بھی بہت طویل اور تابناک ہے۔ طب اسلامی یقینا نباتات پہ تحقیقات کا دلاویز مجموعہ اور عجوبہ ہے۔ ”یاد رکھیے اللہ تعالیٰ نے کوئی شے عبت پیدا نہیں فرمائی۔ ہر بوٹی میں اپنی انفرادیت کے اعتبار سے کوئی نہ کوئی خوبی پوشیدہ ہے۔ کسی نہ کسی مرض کا شافی علاج ہے۔ ادویاتی خواص و افادیت سے بھرپور ہے۔

ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں ایک خودرو جڑی بوٹی شیرک ہے۔ جسے دودھی یاہزاردانی بھی کہتے ہیں۔اس پودے کی کئی قسمیں ہیں مگر مجموعی طور پر اس کی پہچان یہ ہے کہ جس وقت اس کے پتوں یا شاخوں کو توڑیں اورجدا کریں تو دودھ کی طرح ایک سفید رنگ کی رطوبت نکلے گی۔ اس کی تین بڑی قسمیں ہیں۔ ایک شیرک خورد، اور دوسری شیرک کلاں، تیسری مینڈا شیرک۔

شیرک خورد کے پودے تقریباً ایک فٹ تک گول چھتے کی طرح زمین پر بچھی ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کی پتے چھوٹے، کنارے کٹے ہوئے سبز رنگ کی ہوتے ہیں۔ ٹہنیاں بہت ہی باریک جن پر خفیف سی سرخی اور گرہ پائی جاتی ہے۔ اوپر سفید رواں ہوتا ہے۔ ہر ایک چھوٹی بڑی ٹہنی کی گرہ دار جڑ میں سے گولائی لئے ہوئے پھول نکلتا ہے جو خوشے کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اس خوشہ میں سے خشخاش کے دانوں جیسے دانے نکلتے ہیں۔ اسے پودے کو خشک بوٹی کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔شیرک کلاں زمین پر پھیلی ہوئی نہیں ہوتی بلکہ زمین سے تقریباً ایک فٹ پودے کی شکل میں بلند ہوتی ہے۔تیسری قسم مینڈا شیرک جسے مینڈا سکھی بھی کہتے ہیں۔ یہ درختوں پر لپٹ جاتی ہے۔ اس کے پھول سفید یا زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔

Essential Life

اس پودے کوعربی میں سوسفند‘ فارسی میں شیرک، اردو میں شیرک،دودھی و ہزاردانی، بنگالی میں دودھی، ہندی میں دودھیا، دودھی، دودھل، گجراتی میں ددھیل بوٹی، مر ہٹی میں ککو دھتی اور انگریزی میں Euphorbia Hirta کہتے ہیں۔ یہ جڑی بوٹی پاکستان اور ہندوستان کے تقریباً تمام گرم علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب، چھانگا مانگا کے علاوہ سخت اور پتھریلی زمین میں موسم بہار اور برسات میں بکثرت پیدا ہوتی ہے۔

شیرک میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: شیرک میں ایک رال دار گوند پایا جاتا ہے جسے ایلکائڈ کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ نمک، موم، کلوروفل، کائچو، ٹے نین، شکر، کیلشیم، اگزیلیٹ، نشاستہ، گیالک ایسڈ، کیورسیٹین اور فینا لک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

شیرک کے طبی فوائد: فوائد کے لحاظ سے سب سے بہتر شیرک خورد یعنی ہزار دانی تسلیم کی گئی ہے۔ اس کے بعد شیرک کلاں اور سب کے بعد مینڈا شیرک آتی ہے۔

اعصابی امراض: شیرک مقوی اعصاب ودماغ ودل ہے۔ اعضائے رئیسہ کے امراض کو دور کرتا ہے اور دافع خفقان ہے۔شیرک کی تمام اقسام اعصاب کو تحریک دیتی ہیں۔ دوران خون کو تیز کرتی ہیں۔

Essential Life

تریاق زہر: شیرک ایک تریاق زہر بھی ہے۔یہ خون کو صاف کرکے اس میں سے زہریلے مادے باہر نکالتی ہے۔

نزلہ کھانسی: شیرک کلاں کو امراض تنفس مثلاً نزلہ‘ کھانسی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

سوزاک وجریان کا علاج: شیرک بوٹی مرض جریان، سرعت اور رقت کے لیے نہایت مفید ہے۔ تقریباً سات گرام خشک بُوٹی لے کر سات کالی مِرچوں کے ساتھ پیس چھان کر تھوڑی مصری مِلا کر چھ چھ گرام یہ سفوف صبح و شام پانی یا دودھ کے ساتھ کھائیں۔شیرک بوٹی کی سبز تازہ کونپل روزانہ 10 گرام گھوٹ کر نہار منہ پلائیں۔ ایک ہفتہ میں آرام آ جائے گا۔

Essential Life

مردانہ کمزوری: شیرک شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری کے لیے نہایت مفید ہے اور جریان کا کامیاب علاج ہے۔

سیلان کا علاج: عورتوں کے مرض سیلان الرحم میں بھی اس کا سفوف بنا کر دودھ کے ساتھ کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

پیچش کا علاج: دست آرہے ہوں یا پیچش تنگ کر رہی ہو تو شیرک کے تازہ پتے پچیس گرام (خشک ہو تو بارہ گرام) پانی میں گھوٹ کر صبح و شام پلائیں۔ ایک روز ورنہ دو روز پلانے سے مکمل آرام آ جائے گا۔

Essential Life

زخموں کا علاج: تازہ زخم سے خون روکنے کے لئے شیرک کی گدی بنا کر باندھنا مفید ہے۔

اینٹھن: شیرک یعنی ہزاردانی کا پانی نچوڑکر برابر گھی گائے کا ملا کر آگ پر رکھیں۔ جب پانی جل جائے اور صرف روغن باقی رہ جائے تو اس روغن کی مالش کریں۔

داد: داد کی جگہ کھردرے کپڑے سے رگڑ کر مندرجہ بالا روغن شیرک لگائیں۔ بڑے سے بڑا داد جاتا رہتا ہے۔

بواسیر خونی: بواسیری مسے کے لئے شیرک کی روٹی بطور گدی باندھنا بہت مفید ہے۔ سفوف شیرک سے 3 گرام سے6 گرام ہمراہ شربت انجبار چار تولہ لینانکسیر اور خونی بواسیر کے لئے بہت مفید ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items