Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

صحت مند زندگی کے راز

صحت مند زندگی کے راز - ChiltanPure

ہمارے لیے سب سے اہم صحت مند زندگی کا حصول ہے، جس کے بغیر ہم زندگی کی کسی بھی خوشی سے مکمل طور پر لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ آخر وہ کیا چیزیں ہیں کہ جو ہم کریں تو ایک صھت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے؟

باقاعدگی سے طبی معائنہ: ہمیں چاہیے کہ سال میں ایک دفعہ اپنا مکمل طبی معائنہ کروائیں۔ ترقی یافتہ ملکوں میں حکومت کی طرف سے گھروں پر جا کر اس قسم کے طبی معائنوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ آج ایسے ملکوں میں اوسط عمر بھی زیادہ ہے اور شرح اموات بھی کم ہے۔ طبی معائنے میں خاص طور پر آنکھوں، دانتوں اور خون کے ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہیں۔

غذا لینے سے پہلے سوچیں: کیمبرج میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر افراد غذا لینے سے پہلے اپنی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچتے حالانکہ یہ ایک بہت ضروری عمل ہے، اگر لوگ اپنی صحت کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں اور اس کی مطابقت سے ہی غذا لیں تو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

خوراک کی پابندی: آپ اپنی روزمزہ کی غذا کسی حال میں نہ چھوڑیں، وقت کی کمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے غذا کا چھوڑ دینا مناسب نہیں، تھوڑی بہت ہی سہی لیکن غذائیت سے بھرپور غذا ضرور لیں۔

Essential Life

مکمل نیند: یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ نیند لینا بہت ضروری ہے۔ مکمل نیند نہ لینے سے ذہنی دباؤ، آنکھوں کی بیماریاں اور حتیٰ کہ معدے کی بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں، اس لیے صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند لازمی ہے۔

چہل قدمی لازمی ہے: اگر آپ بہت زیادہ ورزش کرنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم چہل قدمی ضروری کریں، تاکہ آپ کا جسم تندرست رہ سکے۔ خاص طور پر صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کرنے سے صحت پر بہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں یا کم از کم شام کے وقت چہل قدمی ضرور کریں، اگر کسی پارک یا کھلے میدان میں ایسا کریں گے تو تندرست رہیں گے۔

سبزیاں اور پھل: اگر آپ تندرست، خوبصورت اور جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو گوشت کا استعمال کم کیجیے اور اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کو اولیت دیجیے۔ ان کے استعمال سے پہلے ان کی تازگی کا ضرور خیال رکھیں اور انہیں استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔

Essential Life

تل اور مسے خطرناک ہو سکتے ہیں: ہمارے جسم پر تل اور مسے نمودار ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ خطرناک شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ بعض تحقیقات کے مطابق جلد کے کینسر کا تعلق مسوں اور تلوں سے ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ مقدار اور تیزی کے ساتھ نمایاں تلوں کا نمودار ہونا اور پہلے سے موجود تلوں کے سائز میں یکایک اضافہ سرطان کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس لیے خدانخواستہ اگر آپ کی جلد پر تلوں اور مسوں کی موجودگی میں غیرمعمولی اضافہ ہو تو ایک دفعہ ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائیں۔

کولیسٹرول: یہ ایک ایسا لفظ ہے جس سے بہت سی بیماریاں منسلک ہیں۔ خون میں خاص طرح کی چکنائی کی مقدار کا بڑھ جانا کولیسٹرول کی زیادتی کہلاتا ہے، ہارٹ اٹیک، ذیابیطس اور بلڈپریشر اس زیادتی سے جڑے ہوئے ہیں۔ کولیسٹرول گھی، تیل، مکھن، گائے کے گوشت اور خشک میوؤں میں پایا جاتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بھی کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو وہ غذا میں سبزیوں کا استعمال بڑھائیں اور چکنی چیزوں سے پرہیز کریں۔

Essential Life

چکنائی:

ہمارے جسم کے لیے تھوڑی بہت چکنائی بہت ضروری ہے، اس کے لیے مچھلی اور مونگ پھلی کا استعمال مفید ہے۔

اپنا وزن چیک کرتے رہیں: ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم روزانہ وزن چیک کریں اور اس میں کمی یا زیادتی کی طرف دھیان دیں۔ مستقل وزن کا بڑھنا اور کم ہونا دونوں ہی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹر سے اپنے قد کے مطابق اپنے درست وزن کے بارے میں پوچھیں اور پھر ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اپنے وزن کو درست کریں۔ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا وزن آپ کے قد کے لحاظ سے بالکل ٹھیک ہو۔ قد اور وزن میں تناسب کے چارٹس مستند اداروں نے انٹرنیٹ پر بھی جاری کر رکھے ہیں۔

اصلی اور خالص اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items