وٹامن ای آئل: قوت مدافعت بڑھائے، بیماریاں بھگائے
سویابین آئل، سن فلاور آئل اور ہری سبزیوں میں پایا جانے والا انتہائی اہم غذائی جز وٹامن ای انسانی زندگی کیلئے ازحد ضروری ہے۔ ماہرین کی رائے میں روزانہ 400 ملی گرام وٹامن ای لینا ضروری ہے۔ سبزیاں کھا کر حاصل کرنے کے علاوہ اسے کیپسولز میں آئل صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وٹامن ای آئل کے فوائد
وٹامن ای آئل صحتمند زندگی کیلئے کیوں اور کتنا ضروری ہے؟ اس کے کیا کیا بے مثال فوائد ہیں؟ ان کی فہرست تو کافی طویل ہے، لیکن ہم یہاں اس کے چند ایسے فائدے بیان کرنے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
انٹی ایجنگ ہے
خوبصورت اور جوان نظر آنا کس کی خواہش نہیں ہوتی، یقیناً ہر کوئی ایسا چاہتا ہے۔ اگر آپ بھی سدا جوان اور خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں تو لیجئے! وٹامن ای آئل کا ایک کمال جانیئے۔ رات کے وقت سونے سے قبل چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد وٹامن ای والے تیل کے چند قطرے کسی بھی کریم میں شامل کر لیں اور اس کو نرمی سے چہرے پر لگا دیں۔ ایسا کرنے سے ایک تو آپ کے چہرے کی جلد نرم اور چمکدار ہو جائے گی اور دوسرا اس عمل سے چہرے پر جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جائے گا اور آپ ہمیشہ جوان نظر آنے لگیں گے۔
کیل مہاسوں، چھائیوں اور داغ دھبوں کا دشمن
کئی لوگ خصوصاً خواتین چہرے پر چھائیوں اور داغ دھبوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں تو پریشان نہ ہوں، اس کا حل بھی وٹامن ای آئل کے پاس ہے۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ جلد پر پگمنٹ کی زیادتی کے باعث چھائیاں پڑ جاتی ہیں اور ان کا دشمن ہے وٹامن ای آئل۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ وٹامن ای آئل کو وٹامن سی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانا ہے، اس سے نہ صرف چہرے پر موجود داغ دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلن پیدا کرنے اور چہرے کی خوبصورتی کو خراب کرنے والی ایکنی سے بھی نجات ملتی ہے۔
قوت مدافعت بڑھانے کا زریعہ
انسان صحت مند ہو تو عام خوراک بھی جزوِبدن بن کر اس کو خوبصورت اور چاک و چوبند بنا دیتی ہے، لیکن ایسا ہوتا تب ہی جب انسان کا مدافعتی نظام مناسب طور پر عمل کرے۔ جان لیجئے کہ وٹامن ای آئل میں خوبی موجود ہے کہ یہ قوت مدافعت میں اضافہ کر کے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کیلئے کی طاقت دیتا ہے۔
بالوں کو مضبوط، لمبا اور گھنا بنائے
گھنے، خوبصورت اور wavy hair کا حامل ہونا ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے، اور آپ کی یہ خواہش پوری کرتا ہے وٹامن ای آئل۔ کیونکہ یہ نہ صرف بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکتا ہے بلکہ انہیں گھنا، خوبصورت اور لمبا بھی بناتا ہے۔
ہارٹ اسپیشلسٹ
آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وٹامن ای آئل آپ کے دک لا دوست اور ہارٹ اٹیک کا دشمن ہے۔ اس میں قدرت نے سب سے اہم خوبی یہ رکھی ہے کہ یہ دل کی شریانوں کو خصوصی طاقت فراہم کر کے دل کے دورے کا خطرہ انتہائی کم کر دیتا ہے۔
سرطان(کینسر) کا خطرہ کم کرتا ہے
صحت کے حوالے سے وٹامن ای آئل کی ایک اور اہم خوبی یہ کہ اس کا استعمال کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جلد پر باقاعدگی سے وٹامن ای آئل کا استعمال جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کا مقابلہ کرنے کی خصوصی طاقت فراہم کرتا ہے جس سے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
دیگر فوائد
وٹامن ای آئل اسقاط حمل کے خطرے کو کم کرتا، پٹھوں کو مضبوط بناتا، ہاضمہ کے نظام کو بہتر کرتا اور ہمارے جسم کو چاک و چوبند رکھتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
وٹامن ای آئل سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.