Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ٹماٹر کے تیل میں وہ کیا ہے؟ جو کینسر سے بھی بچائے

ٹماٹر کے تیل میں وہ کیا ہے؟ جو کینسر سے بھی بچائے - ChiltanPure

ٹماٹر نہ صرف ایک اہم سبزی ہے بلکہ اس کے بیجوں کا تیل بھی اپنے اندر بہت زیادہ فوائد سمیٹے ہوئے ہے۔ ٹماٹر کا تعلق سبزیوں کے سولنسیسی قسم سے ہے۔ پہلی بار اس کے بیجوں سے تیل نکالنے کا کام 1914ء میں کیا گیا تھا۔ اس کے تیل کا رنگ ہلکا بھورا ہوتا ہے۔

ٹماٹر کھانے کو ذائقہ بخشنے میں ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے اور اس کے بغیر مزیدار کھانا بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا۔

کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹماٹر صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں امراضِ قلب سے بچاؤ، جلد اور بالوں کے لیے بہترین جب کہ یہ کینسر جیسے مرض کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

ٹماٹر آئل میں کیمیائی اجزاء یہ پولی آئنسیٹریریٹڈ فیٹی ایسڈ، معدنیات، فائیٹوسٹیرولس اور اینٹی آکسیڈینٹ جیسے لوٹین، لائکوپین اور زییکسانتھین کا بڑا ذریعہ ہے۔

غذائی اجزاء ٹماٹر آئل میں کیلوریز، چکنائی، وٹامن ای، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس، اسٹیرک ایسڈ، اولیک ایسڈ، لینولک ایسڈ، نیاکسین، فولیٹ، تھامین، فلیوونائڈ، اور فائٹوسٹیرول جیسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

ٹماٹر آئل کے فوائد یوں تو صحت کے حوالے سے ٹماٹر آئل میں کئی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ لیکن ہم یہاں ان میں سے چند پر روشنی ڈالتے ہیں۔

بالوں، آنکھوں اور جلد کا محاظ ٹماٹر کا تیل پھٹی اور خشک جلد کے لئے انتہائی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے چہرے پر جھریاں کم ہوتی ہیں، جو عمر بڑھنے کی علامات میں کمی لاتی ہیں، یوں آپ دیر تک جوان نظر آتے ہیں۔ اس کا استعمال جلد کو چمکدار اور ملائم بھی بناتا ہے،یہ چنبل اور جلد کے دیگر مسائل سے نجات کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا تیل بالوں کی بھی حفاظت کرتا ہے۔ اس میں موجود نیاکسین، فولیٹ، تھامین، فلیوونائڈ، وٹامن اے اور وٹامن بی کمپلیکس بھی شامل ہیں جو آنکھوں اور جلد کے امراض میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

داغ دھبے اور کیل مہاسے مٹائے! ٹماٹر آئل کے استعمال سے چہرے پر موجود داغ دھبے، جھریاں ختم ہوتی ہیں۔ یہ جلنے کے نشانات کو بھی ختم کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کینسر کی نشوونما روکے! ٹماٹر کے تیل کا ایک کرشماتی فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کے استعمال سے کینسر کی نشوونما رکتی ہے۔ کیونکہ اس میں کینسر پیدا کرنے والی شعاعوں کو بے اثر کربے طاقت موجود ہقتی ہے۔

نزلہ زکام سے بچائے! آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ٹماٹر کا تیل فلو، انفیکشن اور نزلہ زکام سے بھی بچاتا ہے۔

دل کی حفاظت کرے! ٹماٹر میں لائیکوپن نامی اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو دل کی صحت سے متعلق فوائد کا حامل ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کا استعمال دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور فالج کے امکانات بھی کم کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ٹماٹر آئل سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items