Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گریپ فروٹ کے فوائد اور نقصانات

گریپ فروٹ کے فوائد اور نقصانات - ChiltanPure

قدرت نے اپنے بندوں کیلئے تمام ہی موسموں میں پھلوں کی شکل میں ایسے عمدہ اور اعلیٰ تحفے عطا کئے ہیں کہ جوں جوں انسان کو ان کی افادیت کا علم ہوتا ہے ان کی غیر معمولی اہمیت مزید اجاگر ہو تی ہے اوران کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھلوں میں ایسا ہی ایک پھل چکوترا بھی ہے جو افادیت کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل اور بہت سے طبی فوائد رکھتا ہے،اس کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے میں انتہائی مفید ہے۔ اردو میں چکوترا، فارسی میں چکوترہ، سندھی میں چکون اور انگریزی میں گریپ فروٹ کے نام سے پہچان رکھنے والا فروٹ لیموں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا قطرعام طور پر تقریباً 4 سے 6 انچ، چھلکا زرد اور مغز سرخی مائل، ذائقہ ترش قدرے تلخ ہوتا ہے جبکہ مزاج سرد تررکھتا ہے۔

گریپ فروٹ میں کیمیائی اجزا ایک عام سائز کا گریپ فروٹ اپنے اندر 52کیلوریز رکھتا ہے۔ نشاستے کی مقدار10سے 12 گرام۔پروٹین کی مقدار ایک گرام۔ فائبر دوگرام۔وٹامن سی64فیصد۔وٹامن Aکی مقدار28فیصد۔پوٹاشیم5فیصد۔تھائی مائن یعنی وٹامن بی ون کی مقدار4فیصد۔میگنیشم کی مقدار 3فیصد اور4فیصد فولک ایسڈ کی مقدار رکھتا ہے۔جبکہ گریپ فروٹ میں شامل اہم جزوbioflavonoids چھاتی کے کینسر کے خلیوں کو پورے جسم میں پھیلنے سے روکتا ہے اور اس کے خلاف غیر معمولی مدافعت رکھتا ہے۔

گریپ فروٹ کے فوائد چکوتراکا جوس مصفی خون بھی ہے اورجگر میں خون پیداکرنے کی صلاحیت کوبڑھاتا ہے جس سے زیادہ صالح خون پیداہوتا ہے۔ معدے کی کارکردگی بڑھتی ہے اور خوراک جلد ہضم ہوکرجزوبدن بنتی ہے۔چکوترا میں اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں جبکہ اس میں موجود جزو اسپیرمیڈائن خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ چکوترا کے استعمال کے لاتعداد فوائد جن میں سینہ صاف کرتا ہے،مقوی دماغ، مقوی قلب مسکن صفرا، مقوی جگر،مقوی ہاضم طعام ہے لیکن چکوترا بلغمی مزاج رکھنے والوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے بلکہ ایسے مزاج کے لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ پہچادیتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چکوترا کا مسلسل استعمال جلد کے مہلک ترین کینسر ”میلانوما“ کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔ امریکی محققین کے مطابق چکوترا کے کثرت سے استعمال سے میلانوما کا خطرہ 36 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

گریپ فروٹ پر جدید تحقیق ایک جاپانی تحقیق کے مطابق چکوترا کے جوس کا روزانہ ایک ماہ تک استعمال کیا جائے تو جسم میں فاضل کولیسٹرول کی مقدار میں 15فیصد تک کمی لاسکتا ہے جبکہ چکوترا کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنے کے نتیجہ میں خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چکوترا ترش پھل ہے، اس کا جوس غذا ہضم کرنے میں مددگاراور معدے میں تیزابیت کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ نظام ہضم کو تقویت پہنچا کر تیزابیت اور نتیجتاً متعدد بیماریوں سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔ چکوترا میں شامل وٹامن سی کے اجزا آنتوں کی لچک کو برقرار رکھتا ہے اور دیگرجملہ امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہو تا ہے۔ نزلہ، زکام کا سبب عام طور پرتھکاوٹ بنیادی وجہ ہو تی ہے ایسی کیفیت میں چکوترا کے جوس کا باقاعدہ استعمال قوت مدافعت کو بڑھا تا ہے اور آپ کو نزلہ زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین چکوترے میں موجود خاص مرکب کو جگر کے کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے فائدہ مند قرار دیتے ہیں اور اس کی غیرضروری پیدائش کو کم کر دیتا ہے۔شوگر کے مریض بے دھڑک چکوترا استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ یہ انسانی جسم میں اس خاص مٹھاس کو کم کرتا ہے، جو شوگر بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

گریپ فروٹ کے چھلکے گریپ فروٹ کاجوس اور گودا تواپنی افادیت رکھتے ہی رکھتے ہیں بلکہ چکوترا کے چھلکے بھی افادیت کے اعتبار سے اہمیت کے حامل اورکام کی چیزہیں۔پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا مکمل علاج ہے،اس کا چھلکا چہرے پر ملنے سے رنگ نکھرتا ہے اور داغ دھبوں کو دور او رجھائیاں دور کرتا ہے۔سرد موسم میں نزلہ زکام کی شکایت میں اس کے خشک چھلکے اور پودینہ کی چائے فائدہ مند ہے،خصوصی طور پر عمر رسیدہ لوگوں کیلئے یہ چائے انتہائی مفید اور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

گریپ فروٹ کا استعمال اور نقصانات

بڑھاپے کے عمل کے خلاف مزاحمت چکوترے میں کافی مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ جھریوں کے خلاف مزاحمت بھی کرتے ہیں۔ اس پھل میں ایک جز سپیرمیڈائن بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق یہ جز خلیات کے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چکوترے کا جوس پینا خوراک کی خواہش پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں اور چوہوں پر تجربات کے دوران ایک جاپانی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ چکوترے کے تیل کی خوشبو کو 15 منٹ تک سونگھنا بھی خوراک کی اشتہا اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چکنی جلد کے خلاف جدوجہد چکوترے میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد میں زیادہ تیل کو ختم کرکے مساموں کو تنگ کرتا ہے۔ یہ پھل جراثیم کش خصوصیات کا بھی حامل ہے جو بیکٹریا کو ختم کرکے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی ایک طبی تحقیق کے مطابق سرخ چکوترے کا ایک ماہ تک روزانہ استعمال کولیسٹرول کی سطح میں 15 فیصد تک کمی کرتا ہے۔ تاہم چکوترے کے پھل کے ساتھ مخصوص ادویات بشمول امراض قلب کی ادویات کا امتزاج خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے تو اسے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے پہلے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

بالوں کی خشکی سے نجات اس پھل کے جوس میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو جسم کے اندر پائے جانے والے خمیر کی سطح کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں بالوں کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے، اس کو پینے کی بجائے تیل کی طرح سر پر لگانے سے خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ ہوتا ہے۔

گردوں میں پتھری کا خطرہ گردوں میں پتھری کی بڑی وجہ کیلشیئم کی ایک قسم کا بڑھ جانا ہوتا ہے، چکوترے، سیب اور مالٹے وغیرہ کیلشیئم کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پھلوں کا بہت زیادہ استعمال کرنا اس خطرے کا باعث بنتا ہے لہذا معتدل مقدار میں انہیں کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا پھر بھی گردوں میں پتھری کے تجربے سے گزرنے والے افراد ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کا استعمال کریں۔

کن بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے؟ گریپ فروٹ نہایت اعلیٰ قسم کا مشتہی پھل ہے جو کہ لعاب دہن اور نظام انہضام میں بہتری لاتا ہے۔ صحت بخش اور مقوی غذا بھی ہے۔ تیزابیت باوجود یہ کہ گریپ فروٹ ذائقے میں ترش اور تیزابی ہوتا ہے۔ تازہ پھل نظام انہضام کو اساسیت کا اثر دیتا ہے۔سائٹرک ایسڈ انسانی جسم میں عمل تکسید کے بعد اساسیت کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے اس کا جوس تیزابیت کو کم کرنے اور بہت سے نقائص جو تیزابیت سے پیدا ہوتے ہیں کو کم کرنے کیلئے فائدہ مند ہے۔ گریپ فروٹ قبض کشا ہے زیادہ مقدار میں کھانے سے حرکات کو بڑھانے میں مدد گار ہے۔ یہ انتڑیوں کو تندرست اور توانا رکھتا ہے اور پیچش، اسہال، ورم (آنتوں کی سوزش) ٹائیفائیڈ، آنتوں اور نظام انہضام کی دوسری بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ ذیابیطس ڈاکٹر جوئشیں بائی ریلے لکھتے ہیں کہ گریپ فروٹ شوگر کے مریضوں کیلئے نہایت اعلیٰ غذا ہے۔ اگر گریپ فروٹ کو زیادہ استعمال کیا جائے تو شوگر کی مرض ہونے کے چانس بہت کم ہو جاتے ہیں اگر آپ اللہ نہ کرے شوگر کے مریض ہیں تو تین گریپ فروٹ تین دفعہ روزانہ استعمال کریں۔ اگر آپ مریض نہیں لیکن اس مرض کا خدشہ ہے اور آپ اس سے بچنا چاہتے ہیں تو بھی تین گریپ فروٹ روزانہ استعمال کریں۔

گریپ فروٹ پر تحقیق ترشاوہ پھلوں کی غذائی و طبی خصوصیات پر تحقیق اور تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں نہ صرف وٹامن سی اور اے بلکہ فولاد، فاسفورس اور چونا بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے لہٰذا ان کا استعمال اور تازہ رس نہ صرف وٹا من سی، اے وغیرہ کے حصول کا موثر ذریعہ ہے بلکہ یہ قوت مدافعت میں بھی معاون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گریپ فروٹ کا استعمال شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا کیروٹی نائیڈ، فلے وی نوائیڈز، نارنجن انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 192ہزار ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جس میں سے 60فیصد پیداوار صرف ضلع سرگودھا سے حاصل ہوتی ہے۔ ترشاوہ باغات سے تقریباً 20ہزار ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے لیکن اس کا صرف 10فیصد حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر باغبان زرعی ماہرین کی مشاورت سے ترشاوہ پھلوں کے بیج، کھادوں کا استعمال کریں تو وہ بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

حکمت کی روشنی میں گریپ فروٹ جسم میں نشاستہ اور چربی کو کم کرتا ہے۔ زیادہ تر پھل، سبزیاں اور جوس استعمال کریں۔ انفلوئینزا گریپ فروٹ کا جوس انفلوائنزا کے خلاف نہایت موثر علاج ہے یہ جسم میں تیزابیت کو کم کرتا ہے اور اس کی کڑواہٹ جو کہ ایک مادے (Maringin) کی وجہ سے ہوتی ہے نظام انہضام کو تقویت دیتی ہے۔ بخار گریپ فروٹ کا جوس بخار کی تمام اقسام میں فائدہ مند ہے یہ پیاس بجھاتا ہے اور بخار کی تپش کی شدت کو کم کرتا ہے۔ جوس کو پانی کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔ ملیریا گریپ فروٹ میں قدرتی کونین موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے گریپ فروٹ ملیریا کے علاج کے علاوہ سردی کے بخار میں بھی موثر ہے۔ گریپ فروٹ میں موجود کونین کو ابال کر چھاننے سے نکالا جا سکتا ہے۔ ست کونین گریپ فروٹ کو ابالنے کے بعد چھان کر حاصل کیا جاتا ہے۔ تھکاوٹ:تھکاوٹ کا علاج گریپ فروٹ جوس اور لیمن جوس کو آدھا آدھا ملا کر ایک گلاس پینے سے کیا جا سکتا ہے اس سے تھکاوٹ اور نقاہت دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ہفتہ لگاتار استعمال انسان کو چاق و چوبند کر دیتا ہے۔ پیشاب کا کم آنا گریپ فروٹ جوس میں حیاتین ج (وٹامن سی) اور پوٹاشیم بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں لہٰذا ہم اسے جگر، گردے اور دل کی خرابیوں کے باعث پیشاب کی مقدار کو بڑھانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا جوس حاملہ خواتین، خراب گلے، معدے کے کینسر اور وزن گھٹانے میں نہایت معاون ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے کی دوائیاں لینے والے لوگوں کو گریپ فروٹ ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ گریپ فروٹ، دافع کولیسٹرول دوائیوں کے اثر کو ذائل کر دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

گریپ فروٹ سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items