Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن پودینہ کے طبی فوائد

روغن پودینہ کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن پودینہ کے طبی فوائد


پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے اس کی منفرد خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس کی پتیاں کھانے کو خوشبودار، لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں، قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں، پودینہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے، عام طور پر پودینے کو ایک معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے، مگر یہ سستی اور معمولی سمجھی جانے والی سبزی اپنے اندر بہت سے طبی خزانے چھپائے ہوئے ہے۔
پودینے کی بہت سی اقسام ہیں، ان میں سیبی پودینہ، رنگ برنا پودینہ، سیاہ پودینہ، سفید پودینہ، ادرکی پودینہ، لیمونی پودینہ، کالی نفسی پودینہ، خوشبودار پودینہ معروف اقسام ہیں۔ عام گھروں میں استعمال ہونے والے پودینے کو منٹ گارڈن یا پودینہ بوستانی کہتے ہیں۔ یہ پودینہ پاکستان، ہندوستان، عرب ممالک، یورپ اور امریکہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ پودینے کی ایک اور قسم جاپانی پودینہ بھی ہے اس سے مینتھول حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ چائنہ اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے۔ جبکہ پودینے کی ایک قسم پتھریلی اور نرم جگہوں پر آبشاروں کے کناروں پر اگتی ہے، اسے خودرو پودینہ کہا جاتا ہے، نہروں کے کنارے اگنے والے پودینے کو نہری پودینہ یا مارش منٹ بھی کہتے ہیں، یہ صابن کو خوشبودار بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پودینے کی آفاقی افادیت:
پودینہ ہزاروں سال سے طب کی دنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے۔ پودینے کی چائے، پودینے کا تیل، سوکھا پودینہ، پودینے کا عرق، پودینے کے پتے، پودینہ کی چٹنی ہر طرح سے ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
پودینے کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی تمام تحقیقات میں اس کی اہمیت اور افادیت پر اتفاق کیا گیا ہے، پودینہ انسانی صحت اور انسانی جلد کے لیے حیرت انگیز فائدے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنی خوراک میں تھوڑا بہت پودینہ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، اس سے جسم مضبوط اور طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے، پودینے کی خوشبو نزلے، زکام اور کھانسی میں بے حد آرام پہنچاتی ہے۔

پودینے میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
پودینہ آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیئم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے۔ تین چوتھائی کپ پودینے کی مقدار میں 6کیلوریز، ایک گرام فائبر، 12 فیصد وٹامن اے، 9فیصدآئرن، 4فیصد فولک ایسڈ اور 8فیصد میگنیزجیسے غذائیت والے اجزاء ہوتے ہیں۔ دوسری جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے مقابلے میں پودینہ اینٹی آکسیڈنٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ پودینے میں موجود ریشہ کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے جبکہ میگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔

روغن پودینہ کے طبی فوائد:
٭پودینہ کوسلاد، اسموتھی حتیٰ کہ پانی میں ملاکر پینے سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ پودینے کے پتوں کی چائے کو ڈائٹ روٹین میں شامل کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
٭پودینے کے عرق یا تیل کو مینتھول کہتے ہیں، جو بنائو سنگھار کی مصنوعات اور خاص طور پر مختلف کریمز بنانے کے کام آتا ہے۔ پودینے کے تیل کو بہترین کلینزر تسلیم کیا جاتا ہے، یہ انسانی جلد کے لیے بہترین ہے۔ اس کے استعمال سے چہرہ شاداب اور تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش اور چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔
٭بھاگتی دوڑتی زندگی اور بے تحاشا مصروفیات کے سبب سر درد ایک عام سامرض تصور کیا جاتا ہے۔ سردردکی صورت میں چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کیجیے، 15منٹ کے دوران دردکی شدت میں کمی آجائے گی۔ صرف یہی نہیں، اس مہکتی جڑی بوٹی کا استعمال چوکنا بنانے اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کا استعمال یاداشت میں بھی بہتری لاتا ہے۔
٭پودینے کے ذریعے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کھانامفید ہے جبکہ پودینے کا جوشاندہ بنا کر پینے سے بھی بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پودینے کے تیل کے چند قطرے گرم پانی میں شامل کر کے پینا بھی مفید ہے۔
٭پُرسکون نیند کے لیے پودینے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اس مقصد کے لئے تیل کے چند قطرے گرم پانی میں ملا کر پینا سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔
٭پودینہ منہ کی بدبو کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہسن، پیاز اور اس قبیل کی دوسری اشیا کھانے سے منہ میں پیدا ہونے والی بو بھی پودینہ سے ختم ہو جاتی ہے۔ پودینے کے تیل کو ایک اچھے مائوتھ واش کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے اور کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بدبو سے نجات پائیں۔
٭اگر تو آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پریشان کر رہا ہے تو پودینے کے تیل کو بالوں پر ضرور آزمائیں۔ یہ تیل بہت آسانی سے سر میں جذب ہو جاتا ہے اور بالوں کے غدود کو متحرک کرتا ہے، اسی طرح یہ تیل سر کا دوران خون بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہو جاتی ہے۔
٭اگر خشک سر آپ کو تنگ کرتا ہے خصوصاً رات کو سوتے وقت، پودینے کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔ اس کی نمی کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر اسے استعمال کرنا معمول بنا لیا جائے تو خشک سر کی نمی بحال ہوجاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پودینے کے تیل کو بادام کے تیل میں ملائیں اور پھر سر پر مل لیں۔ اس کے بعد سر کو آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر دھولیں۔
٭پودینے کے تیل میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسے بس سر پر لگائیں یا ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کریں۔
٭پودینے کے تیل میں موجود مینتھول بالوں کو نئی زندگی تو دیتا ہے مگر اس کی تیز مہک سر میں موجود جوئوں کا مکمل خاتمہ کر دیتی ہے۔ جوئوں سے نجات کے لیے رات کو سونے سے قبل اس تیل کو لگائیں اور اگلی صبح دھو لیں۔ یہ بتدریج جوئوں کا مسئلہ حل کر دے گا۔
٭اگر آپ کوجلدی تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے، پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔ اس مقصد کیلئے اس کے تیل سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔
٭پودینے کے تیل کو شہد میں مکس کر لیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں، جلد صاف و شفاف ہو جائے گی۔
٭مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جزو ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔ پودینے سے چائے بنا کر اس کی بھاپ میں سانس لینا ناک کے متعدد مسائل سے بچا سکتا ہے۔
٭ایک رپورٹ کے مطابق پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔
٭پودینے کا تیل قدرتی دردکش دواہے اور پٹھوں کو سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر اگر کمردرد ہو یا پٹھے سوج گئے ہوں تو اس کی مالش بہت مفید رہتی ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items