Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ایلوویرا جیل چہرے، بالوں اور جسم کی حفاظت ایک ساتھ

ایلوویرا جیل چہرے، بالوں اور جسم کی حفاظت ایک ساتھ - ChiltanPure

صدیوں سے مختلف شکایات میں بطور علاج استعمال کی جانے والی ایلوویرا (گھیکوار) ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے، اس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایلوویرا صحت میں اضافے، جِلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہایت مفید پودا ہے۔

ایلوویرا کو کنوار گند کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایلو ویرا کو کرشماتی پودا قرار دیا جاتا ہے، اس میں وٹامن سی، اے، ای، بی 12 اور متعدد منرلز بھی پائے جاتے ہیں، ایلوویرا تازہ توڑ کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مارکیٹس میں کاسمیٹک کی صورت میں بھی ایلوویرا جیل دستیاب ہوتا ہے۔

ایلوویرا جیل کا استعمال وزن میں کمی لانے، پیٹ کی چربی تیزی سے گھلانے، بالوں اور جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں کتنا معاون ہے یہ جان کر آپ بھی اس کا پودا اپنے گھر میں آج ہی لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایلوویرا کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل کرنے کے 5 طریقے درج ذیل ہیں :

نرم ملائم، پرسکون، بے داغ جِلد

ایلوویرا جیل میں امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے جلد قدرتی طور پر موسچرائز رہتی ہے اور جھریوں کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے، اس کے پودے میں موجود امینو ایسڈ اور کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس مل کر جِلد کے لیے ایک مفید ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بناتے ہیں جس کے سبب ایلوویرا کے ا ستعمال سے جِلد ہائیڈریٹڈ رہتی ہے۔

وٹامن سی، ای اور بیٹا کیروٹین کی موجودگی سے جلد کے خلیے صحت مند ہوتے ہیں اور چہرے کی جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے، ایلوویرا بغیر کسی چکناہٹ کے اسکن کو موسچرائز بھی رکھتا ہے اور یہ بہترین اور قدرتی سن اسکرین ہے۔

ایلوویرا زخم کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے

ایلوویرا کے استعمال سے زخم جلدی بھر جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال جلد پر گہرے نشانات بھی نہیں پڑنے دیتا، جلد کے جلنے کی صورت میں بھی بار بار ایلوویرا جیل لگانے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ایلوویرا کا استعمال جلد میں ’کلاجین ‘ کی مقدار بڑھاتا ہے جس کے سبب متاثر جلد کو جلد نئے خلیے بنانے میں مدد ملتی ہے۔

گرتے بالوں کو روکتا ہے ، بالوں کو جَلدی لمبا کرتا ہے

بالوں کا جھڑنا آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ ہے، جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا کا استعمال نہایت مفید ہے، ایلوویرا میں موجود ’پروٹیو لائیٹک انزائمز‘ متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرنے میں مدد دیتا ہے اور بال ٹوٹنے یا گرنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ایلوویرا بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر بھی ہے۔

ایلوویرا کے استعمال سے سر کی جلد سے خارش، خشکی کا بھی خا تمہ ہوتا ہے، ڈائے کیے ہوئے بالوں کے لیے ایلوویرا کا جیل ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے بالوں کی قدری چمک اور مرجھائے ہوئے روکھے بالوں میں جان آ جاتی ہے۔

دانتوں کو ’ پلاق اور کیویٹیز ‘ سے بچاتا ہے

ایلوایرا جیل میں دانتوں کے متعدد مسائل کا بھی حل ہے، ایلوویرا جیل کے استعمال سے دانتوں سے خون رِسنے، سوجن ، پلاق اور کیویٹیز کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایلوویرا جیل سے برش کرنے کے نتیجے میں دانتوں کو کیڑا لگنے سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔

ایلوویرا قدرتی ’سَن اسکرین‘ ہے

ایلوویرا کے استعمال سے سورج کی شعاؤں سے بچا جا سکتا ہے، گھر سے باہر نکلنے سے پہلے اگر ایلوویرا جیل لگا لیا جائے تو ’سَن بلاک‘ یا ’ سَن اسکرین ‘ کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، ایلوویرا جیل کا استعمال الٹرا وائلٹ ریز (UV rays) سے بچاتا ہے۔

ایلوویرا جیل میک اپ سیٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر چکناہٹ بھی نہیں آتی اور نہ ہی اس کی کوئی بو ہے ۔

وزن میں کمی کے لیے بہترین مشروب

ایلو ویرا کا استعمال جہاں بے شمار فوائد کا حامل ہے وہیں اسے براہ راست کھانے یا اس کا مشروب بنا کر پینے سے پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی زائل ہوتی ہے اور مجموعی وزن میں کمی بھی آ تی ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اسے بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جسمانی وزن کم کرنے کے لیے ایلویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مادہ نکال کر ایک عدد کھیرے کے ساتھ گرائینڈ کر کے پی لیں، ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں کا رس یا پھر کوئی اور سبزی جیسے کے بند گوبھی اور گاجر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

ایلوویرا جیل میں بغیر کوئی سبزی شامل کیے سادہ پانی میں گرائینڈ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تیزابیت اور سینے کی جلن سے نجات دلائے

ایلوویرا جیل آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین آپشن ہے، معدے کی جلن سے فوراً چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا جیل کو گرائینڈ کر کے (آدھا گلاس) کھانے سے پہلے پی لیں، پیٹ سے متعلق امراض کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ایلوویرا کے صحت پر دیگر فوائد

ایلوویرا جیل کا براہ راست استعمال میٹابالزم تیز کرتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اور زہریلے مادوں کاجسم سے اخراج ممکن بناتا ہے۔

ایلوویرا خون کی کمی دور کرنے میں بھی مؤثر ہے، ماہرین کے مطابق ایلوویرا جگر کی خراب کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے، اس کا یرقان کے مریض کو بطور دوا استعمال کرایا جا سکتا ہے۔

رات سونے سے قبل دو چمچ ایلوویرا کا گودا کھانے کے نتیجے میں قبض اور بواسیر دونوں مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ ایک چمچ ایلوویرا کا گودا کھانے سے جوڑوں کا درد ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items