کھیرے کی جیل جلد کو چمکدار اور شاداب بنائے
کھیرا پھلوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ گرم علاقوں میں کاشت کی جانے والی دنیا کی چوتھی بڑی سبزی ہے ۔ افادیت کے لحاظ سے کھیرا لاتعداد فوائد کاحامل ہے ۔ |
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھیرا جلد کی حفاظت کیلئے بہترین ہے جو چہرے کی جھریاں ختم کرنے اور دھوپ اور لو سے جھلسی ہوئی جلد کیلئے مفید ہے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کے علاج میں معاونت ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھیرے میں موجود تین اقسام کے اجزا انتہائی اہم ہوتے ہیں اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں اجزا کی وجہ سے سرطان کی بہت سی اقسام کا خطرہ کافی کم ہوجاتا ہے۔
کھیرے کا رس لبلبے کو انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم ہے اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو کھیرے کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جب کہ تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی کھیرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کھیرے کا رس دھوپ سے جھلسنے والی جلد کے رنگ کو ٹھیک کرتا ہے، اگر آپ بھی زیادہ دیر دھوپ میں رہتے ہیں اور اس وجہ سے آپ کی جلد متاثر ہوگئی ہے تو آپ بھی یہ ٹوٹکا کیجیے۔
سب سے پہلے کھیروں کا رس نکال لیں، اب اس رس کو اس حصے پر لگائیں جو کہ دھوپ کی وجہ سے متاثر ہوا ہو، اب اس رس کو 20 منٹ بعد دھو لیں، ایسا کرنے سے جھلسنے والی جلد ٹھیک ہو جائے گی۔
کھیرے کا رس آپ کی جلد کو چمکدار اور شاداب بنا دیتا ہے اگر آپ بھی خوبوصورت اور چمکدار جلد چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کھیرا لیجیے اور اسے کاٹ کر بیجوں والا حصہ نکال کر اس کے ٹکڑے کر دیجیے۔
اب ایلوویرا کا ایک پتہ لیجیے اور اس کو درمیان سے دو حصے کر کے اس میں موجود جیل کو نکال لیجیے۔
بلینڈر میں ان کھیرے کے ٹکڑوں اور ایلوویرا جیل کو ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اسے اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دینے کے بعد دھو لیجیے، اس طرح کرنے سے آپ کی جلد تروتازہ ہو جائے گی۔
ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیرا بظاہر ایک عام سی سبزی ہے تاہم اس میں انسولین پیدا کرنے کیلئے ضروری ہارمونز پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات بھی موجود ہیں جن میں تھائیامین، نیاسین، فولیٹ، کیلشیم فولاد، وٹامن سی، کے، میگنیشیئم، میگانیز، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، جست اور فلورائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ کھیرا تھائیرائیڈ، شوگر، بلڈ پریشر اور کئی دیگر بیماریوں کا علاج ہے۔
کھیرے میں 96فیصد پانی پایا جاتا ہے جو نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کی حدت کو بھی کم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے میں پوٹاشیم ، میگنیشیم اور فائبر بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیرے میں موجود بعض اجزاء کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں اسی طرح یہ سانس کی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کھیرے کے جوس کے استعمال سے السر کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے ۔ جاپان کی ایک تحقیق کا مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن تیزابیت سے بچاتے ہیں۔کھیرے کے ا ستعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔
نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینے سے نہ صرف آپ کے جسم کو طاقت ملتی ہے بلکہ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ کھیرا کولیسڑول اور بلڈ پریشر کر کنڑول کرتا ہے۔ جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.