Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بسنتی گلاب: جسے آپ کی صحت و تندرستی سے محبت ہے

بسنتی گلاب: جسے آپ کی صحت و تندرستی سے محبت ہے - ChiltanPure

گلاب کو پھولوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک جھاڑی دار پودے پر لگتا ہے۔گلاب سے عرق، تیل اور گل قند بنتی ہے۔گلاب برطانیہ اور امریکہ کا قومی پھول ہے۔ جبکہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کا یہ علاقائی پھول بھی ہے۔
دنیا میں گلاب کی تقریباً دس ہزار سے زائداقسام پائی جاتی ہیں۔ تاہم گلاب کی وہ بنیادی اقسام جنہیں گلاب کے آباؤاجداد میں شمار کیا جاتا ہے ان کی تعداد160 ہے۔ اس تعداد میں سے12 اقسام قدرتی طور پر پاکستان میں پائی جاتی ہیں۔
جنگلی گلاب جسے بسنتی گلاب بھی کہتے ہیں، کا پھول عام طور پر پانچ پنکھڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ ایک ٹہنی پر پتوں کی تعداد پانچ یا سات ہوتی ہے۔ چین میں پائی جانے والی ایک جنگلی قسم کی پنکھڑیوں کی تعداد چار ہوتی ہے۔

گلاب میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
عرق گلاب کا استعمال صدیوں سے چلتا آیا ہے اور آج بھی کئی کاسمیٹک مصنوعات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔چونکہ اس میں اینٹی سیپٹک (انفیکشن سے بچانے والا)، اینٹی بیکٹیریئل (بیکٹیریا سے بچانے والا) اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہیں لہٰذا یہ ہر اقسام کی جلد کے لیے کارآمد ہے۔گلاب میں وٹامن سی، وٹامن پی، وٹامن بی، وٹامن کے کا خزانہ پایا جاتا ہے۔اس میں لائکوپین، بیٹا کیروٹین کے علاوہ
دیگرفینولک مرکبات پائے جاتے ہیں۔

گلاب کے فوائد:

گلاب کے پھول سے نکلنے والا عرق گلاب جلد کو صحتمند اور دلکش بنانے کا ایک سستا ترین طریقہ بھی ہے۔ یہ ہمارے جسم میں نمی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے جلد نرم اور چمکدار رہتی ہے۔ یہ ہماری جلد کی خشکی ختم کر دیتا ہے اور تمام موسموں کے لیے ایک قدرتی موئسچرائیزر ہے۔

Essential Life

جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے:
عرق گلاب کا استعمال ایک قدرتی اور سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔ روئی کو عرقِ گلاب میں ڈبوئیے اور اپنی جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے کے لیے نفاست سے ملیے۔ بہتر ہے کہ یہ عمل رات کے اوقات میں کیا جائے۔ اس طرح چہرے پر موجود دن بھر کے جمع میل کے نشان صاف ہو جائیں گے۔
حساس جلد کا خیال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھار ان پر کوئی بھی اسکن کیئر مصنوعات کارآمد ثابت نہیں ہوتیں۔ ایسی صورتحال میں عرق گلاب ایک بہتر ٹونر کا کام دیتا ہے۔ صرف جلد پر روئی کی مدد سے عرق گلاب لگائیں؛ اس طرح یہ جلد کی خراش کی کوفت کو کم کر دے گا۔
دو چمچ صندل کا پاؤڈر اور ایک چمچ عرق گلاب کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگا دیں اور خشک ہونے کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ دونوں کا امتزاج جلد کو کافی نرم اور چمکدار کر دیتا ہے۔

عرقِ گلاب کسی ٹانک سے کم نہیں:
آپ کسی بھی موسم میں باہر جائیں، یا طویل سفر کے بعد گھر واپس آئیں اور اپنے چہرے کو تروتازہ کرنا چاہیں تو اپنے چہرے پر عرق گلاب کے چند قطرے چھڑک دیں۔ اس طرح آپ کی جلد نمی اور قدرتی چمک کے ساتھ ترو تازہ کر دے گی۔

فیس ماسک:
ایک چمچ ملتانی مٹی، دو چمچ عرق گلاب اور لیموں کے رس کے چند قطرے آپس میں ملا لیں۔ اس فیس ماسک کو اپنے چہرے اور گلے پر 15 منٹ کے لیے لگائیں اور پھر عام پانی سے صاف کر لیں۔

جھائیاں ختم کرتا ہے:
اگر آپ اپنے چہرے سے چھائیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو عرق گلاب اس کا بہترین علاج ہے۔ دو چمچ بیسن، ایک چٹکی ہلدی اور عرق گلاب کو ملا کر ایک نرم پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ کوئی بھی چیز آپ کے چہرے کو اس سے زیادہ تر و تازہ نہیں بنا سکتی۔

Essential Life

دانے مہاسوں کا خاتمہ:
جہاں تک دانوں اور مہاسوں کے علاج کا تعلق ہے تو عرق گلاب لگانے سے یہ بیکٹیریا کی افزائش کم کر دیتا ہے؛ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور مہاسوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔

گلابی ہونٹ:
عرق گلاب اور چقندر کا رس ملا کر اپنے ہونٹوں پر روزانہ دن میں دو سے چار بار لگائیں۔ یہ موئسچرائیزر ہونٹوں کو گلابی بنانے اور سیاہ ہونے سے بچانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

ہاتھوں کی خشکی دور کرتا ہے:
سرف اور بلیچ سے برتن اور کپڑے دھونے سے آپ کے ہاتھ خشکی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیا آپ ان گھریلو کاموں کے بعد اپنے ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانا چاہتے ہیں؟ تو اپنے ہاتھوں کو نرم ملائم بنانے کے لیے ایک لوشن بنائیں۔
لوشن بنانے کے لیے چار چمچ گلیسرین، چار چمچ لیموں کا رس اور آٹھ چمچ عرق گلاب کو آپس میں ملا دیں۔ مکسچر کو بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور کپڑے اور برتن دھونے کے بعد اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔
نیل پالش کا مسلسل استعمال ناخن کے رنگ کو خراب کر دیتا ہے۔ اپنے ناخنوں کی قدرتی چمک واپس لانے کے لیے عرق گلاب اور لیموں کے رس کو برابر مقدار میں ملا کر ناخنوں پر لگائیں۔

آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرتا ہے:
عرق گلاب آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر تھکاوٹ سے چور آنکھوں پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔
عرق گلاب کا ایک اور زبردست فائدہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنا ہے۔ صرف ایک چمچ کھیرے کے جوس میں عرق گلاب ملائیں اور اس کے بعد روئی کو آمیزے میں بھگو کر سیاہ حلقوں پر نفاست سے لگائیں۔

بالوں کو مضبوطی دیتا ہے:
عرق گلاب سے صرف جلد کی حفاظت کے فوائد ہی حاصل نہیں ہوتے، بلکہ ٹوٹتے بالوں کا علاج کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ یہ بالوں کا پی ایچ متوازن کرتا ہے۔
اگر آپ کے بال ڈرائر کے استعمال سے کمزور ہو چکے ہیں تو یہ اس کا بہترین علاج ہے۔ ایک پیالے میں ایک کپ عرق گلاب، دو وٹامن ای کیپسول اور زیتون کے تیل کا آدھا چمچ ڈال کر آپس میں ملا لیں۔ یہ آمیزہ ایک اسپرے بوتل میں انڈیل دیں اور گیلے بالوں پر اسپرے کریں۔
بالوں کے لیے عرق گلاب کے استعمال کا سب سے آسان طریقہ عرق گلاب سے دھونا ہے۔ اپنے بالوں کو حسب معمول شیمپو کریں پھر ایک کپ عرق گلاب سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس طرح آپ کے بالوں میں لمبی، دیرینہ خوشبو اور چمک پیدا ہوگی۔

Essential Life

عرقِ گلاب کے دیگر فوائد:
آپ اپنے چہرے کو گرم پانی کی بھاپ دیں اور اُس کے بعد اپنے چہرے پر عرقِ گلاب لگالیں، اِس سے آپ کے چہرے پر فوری چمک آجائے گی۔
آپ عرقِ گلاب کو خوشبو کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں اِس سے آپ ڈپریشن جیسی بیماریوں سے نکل سکتے ہیں۔
اگر آپ کے سر میں درد ہے تو آپ ٹھنڈا عرقِ گلاب لیکر اُس میں روئی بھگو کر اپنے ماتھے کی اُس روئی سے مساج کرسکتے ہیں، اِس سے آپ کا سر درد فوری دور بھاگ جائے گا۔
عرقِ گلاب کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر زخم پر بھی لگایا جاتا ہے۔

گلاب کی کہانی:
گلاب سدا بہار ہے اور محبت کے اظہار کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ہمارے یہاں پائے جانے والے گلاب کے اکثر پھولوں میں خوشبو نہیں ہوتی۔ دنیا بھر میں گلاب کے زیادہ تر خوشبودار پھول جنوب مشرقی یورپی ملک بلغاریہ میں اگتے ہیں، جہاں ان سے بڑے پیمانے تیل بنایا جاتا ہے۔
سب سے زیادہ خوشبو دینے والا گلاب ملک شام کے علاقہ دمشق میں پایا جاتا ہے جسے گلاب دمشق کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یورپ میں پائی جانے والی گلاب بہت سی جدید اقسام بھی دراصل گلاب دمشق سے تیار کی گئی ہیں۔گلاب دمشق میں تقریبا ایک سو سے زائد ادویاتی اور کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
گلاب دمشق عثمانی ترکوں کے ذریعے بلغاریہ اور ترکی پہنچا۔چنانچہ اب ترکی اور بلغاریہ اس گلاب سے عطر بنانے کے سب سے بڑے مراکز ہیں۔ بلغاریہ کا عطر گلاب پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ فرانس اور اٹلی کی پرفیوم بنانے والی کمپنیاں اپنی خوشبویات میں عطر گلاب شامل کرنے کے لئے بلغاریہ سے ہی یہ روز آئل خریدنا پسند کرتے ہیں۔
جس طرح پاکستان میں خواتین کھیتوں میں کپاس چنتی ہیں یا بنگلہ دیش اور بھارت میں عورتیں چائے کی پتیاں چنتی ہیں اسی طرح بلغاریہ میں خواتین گلاب کے پھول چنتی ہیں - پھول چننے کا یہ کام صبح پانچ بجے شروع کیا جاتا ہے اور دن کے دس بجے تک جاری رہتا ہے- ٹوکریاں کی ٹوکریاں گلاب چن کر عطر بنانے والی فیکٹری کو سپلاء کئے جاتے ہیں -
ایک کلوگرام سو فیصد خالص گلاب کا عطر بنانے کے لیے چار ہزار کلو گرام گلاب کی پتیاں استعمال ہوتی ہیں۔ اور دنیا کے مقبول ترین پرفیومز میں استعمال ہونے والا بلغارین روز آئل یا عطر سات ہزار امریکی ڈالرز فی کلوگرام تک میں فروخت کیا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

جنگلی گلاب سے متعلق معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items