Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ریٹھا: زہر کا قدرتی تریاق

ریٹھا: زہر کا قدرتی تریاق - ChiltanPure

ریٹھا چھالیہ کے برابر یا اس سے کسی قدر چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا شکن دار، پیلا، سیاہی مائل ہوتا ہے۔ توڑنے پر اندر سے کنول گٹّے کی مانند کالے رنگ کی گٹھلی نکلتی ہے اور گٹھلی سے زردی مائل سفید مینگ نکلتی ہے۔ ریٹھے کا درخت زیادہ تر دکن اور ہمالیہ کے معتدل علاقوں میں خود رو ہوتا ہے۔ البتہ ممبئی، سری لنکا اور بنگال کے بعض علاقوں میں اس کی کاشت بھی کی جاتی ہے اور یہ ضلع کانگڑہ اور جموں کے علاقے میں عام ملتا ہے۔ پنجاب کی عورتیں اس کی چھال سے دانت صاف کرتی ہیں۔ اس سے پائیوریا نہیں ہوتا۔ کوئی شخص صرف ایک ریٹھے کی تاثیر اور اس کے استعمال سے پوری طرح واقف ہوجائے تو انسانی جسم کی بہت سی بیماریوں کا بہ خوبی علاج کرسکتا ہے۔ اس کے بعض فوائد ایسے ہیں کہ کوئی دوا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

ریٹھا کے طبی فوائد: ریٹھا ہمارے ملک کا عام، سستا اور نہایت آسانی سے دست یاب ہوجانے والا پھل ہے۔ یہ روز روز ہونے والی عام بیماریوں میں نہایت کام یابی سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس درخت کا پھل عام طور پر دواؤں میں کام آتا ہے۔

زہر کا تریاق: ریٹھا مقوّی ہونے کے ساتھ ساتھ زہر کا تریاق بھی ہے۔یہ زہر دورکرنے اورزہریلے جانوروں کے کاٹے کابہترین علاج ہے۔ ریٹھا سانپ جیسے زہریلے جانور کا تریاق ہے۔ ریٹھے کا سفوف دوماشے پانی میں گھول کر پلانے سے قے اور دستوں کے ذریعے سانپ کے زہر کا اثر جاتا رہتا ہے (اگر ضرورت ہوتو دو گھنٹے بعد پھر مریض کو یہی پلائیں) اگر سفوف تیار نہ ہوتو پیس کر چٹائیں یا پانی میں گھول کر پلائیں۔ بچھو اور کن کھجورے کا زہر بھی اس کے پلانے اور کاٹی ہوئی جگہ پر لگانے سے دور ہوجاتا ہے اور درد و سوزش کو فائدہ ہوتا ہے۔جو شخص بھی روٹی کھانے سے قبل صرف دورتی پوست ریٹھے کاپاؤڈر استعمال کرتارہے گا تو اس پرکسی بھی قسم کے زہر کااثر نہیں ہوتاہے۔

Essential Life

خوبصورت بال: پرانے وقتوں میں شیمپو کااستعمال عام نہیں تھا اسی لئے خواتین سردھونے کے لئے ریٹھے کااستعمال کرتی تھیں۔اس کے استعمال سے بال خوبصورت اورکیمیکل سے محفوظ رہتے ہیں۔اگر آ پ رات کوریٹھابھگودیں اورصبح چاہیں تو اسے ہلکاساابال لیں یاپھر بلینڈ کرکے اس پانی سے سردھوئیں تو بال خوبصورت ہوجاتے ہیں۔اس سے شیمپو کی طرح بہت زیادہ جھاگ نہیں بنتالیکن یہ آپ کے بالوں کوصاف کرکے ان کی حفاظت کرتاہے۔اگر چاہیں تو ریٹھے کے ساتھ آملہ اورسیکاکائی بھی ڈال کربھگادیں تو اسکی افادیت دگنی ہوجائے گی۔

مرگی کا علاج: مرگی کے مریض کو جب دورہ پڑے تو ریٹھاپیس کرسونگھانے سے فوری طورپرہوش آجاتاہے۔اوراگرکوئی مرگی کامریض ہوتو اس کے گلے میں ریٹھے کودھاگے یاڈوری میں پروکرلٹکانا بھی مفید ثابت ہوتاہے۔

خناق کا علاج: خناق بڑا خطرناک مرض ہے اس کے باعث مریض کی اچانک موت واقع ہوسکتی ہے۔خناق کے مرض میں ریٹھانہایت مفید ہے۔اس مرض میں مریض کوحلق میں کچھ اٹکاہوامعلوم ہوتاہے اورحلق سے ایک گھونٹ پانی بھی نہیں اترتا ایسے میں پوست ریٹھاایک تولہ لے کر اسے پانی میں پکا کرمریض کوغرارے کروائیں تو افاقہ ہوگا۔

دمہ: ریٹھا کا مغزیعنی بیج پیس کاپاؤڈر بناکررکھ لیں اور اس میں سے صرف نو ماشہ لے کر روزانہ صبح عرق سونف یاگاؤ زبان کے ساتھ لے لیں دمہ میں آرام آئے گا۔

پرانے دست: چارماشہ ریٹھے لے کرآدھاگلاس پانی میں بھگودیں جب بھیگ جائیں تو اس کے جھاگ اوپر آئیں گے اسے چھان کرپلانے سے پرانے دست ٹھیک ہوجاتے ہیں۔یہ پرانے دستوں کے علاج میں نہایت مفیدہے۔

Essential Life

آدھے سرکادرد: اگر آدھے سرمیں درد کی شکایت رہتی ہوتوپوست مغز ریٹھا پانچ ماشہ،الائچی چھ ماشہ،گل سرخ تین ماشہ لے کرپیس کررکھ لیں۔چٹکی بھرلے کردانتوں کے درمیان ایک سائڈ رکھ لیں تو آدھے سرکادرد دورہوجاتاہے۔

آنکھوں کوسیاہ کرنے کے لئے: اگرکوئی اپنی آنکھوں کوسیاہ کرناچاہتاہوتوپوست ریٹھے کوجلاکرزیتون کے تیل میں ملاکراسکیلپ پرباقاعدگی سے لگانے سے آنکھیں سیاہ ہوجاتی ہیں۔

لقوہ کا اکیسر علاج: ریٹھاکاچھلکاپیس کراس میں برا بر وزن میں گڑ شامل کریں اورچھوٹی چھوٹی چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ایک گولی صبح اورایک گولی رات کھانے کے بعد کھالیں۔تین سے چار دن کے اندر درد دورہوجائے گا اورمستقل استعمال سے لقوہ سے نجات مل جائے گی۔

بے ہوشی دورکرنے کے لئے: ریٹھا ہرقسم کی بے ہوشی دورکرنے میں کارآمد ہے۔ریٹھے کوپاؤڈر بناکررکھ لیں اگر کوئی بے ہوش ہوجائے تو فوراً اسے پسا ہوا ریٹھا سونگھا دیں فوراً ہوش آ جائے گا۔

چہرے کے داغ دھبے: چہرے کے داغ دھبے، مہاسے اور جھائیاں دور کرنے کے لیے ریٹھے کے چھلکے کو پانی میں پیس کر لگانے سے یہ تمام شکایات دُور ہوجاتی ہیں اور چہرہ نکھر جاتا ہے۔

خارش کا علاج: ہر قسم کی خارش کے لیے ریٹھا بہترین دوا ہے۔ خارش دور کرنے کے لیے ریٹھے کو پیس کر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح و شام کھائیں۔ خارش دور ہو جائے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ریٹھا کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items