ملٹھی آئل کے کرشماتی فوائد
ملٹھی کا پودا مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ انگریزی میں اسےLiquorice Sweet Wood اور اُردو میں ملٹھی کہتے ہیں۔ ملٹھی عرب، چین، ترکستان اور افغانستان میں عام پائی جاتی ہے۔ پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور چترال کے علاقے میں قدرتی طورپر بہترین ملٹھی پائی جاتی ہے۔ عراق، سپین، یونان،چین اور اٹلی میں اس کی کاشت بڑے پیمانے پر تجارت کیلئے کی جاتی ہے۔ سپین میں ملٹھی کو پہلی بار تیرہویں صدی عیسوی میں کاشت کیا گیا تھا جبکہ برطانیہ میں اس کی کاشت سولہویں صدی میں شروع ہوئی تھی۔ قدیم زمانے ہی سے ملٹھی کی جڑ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ روم کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوتھی صدی میں ملٹھی کو بطور دوا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی جڑ پیاس کو ختم کرنے میں جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اس کی جڑ چوسنے کے بعد انسان بغیر پانی کے بارہ دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ کیمیائی اجزاء ملٹھی میں زرد قلمی سفوف، وٹامنز، نشاستہ، فاسفورک، سلفیورک اور میلک ایسڈ، ترشے،کیلشیم اور میگنیشیم کے نمک اور گلاسیرایزین شامل ہیں۔ ملٹھی آئل کے فوائد جیسا کہ آغازمیں بیان کیا جا چکا ہے کہ ملٹھی زمانہ قدیم سے بے شمار فوائد کی حامل رہی ہے، اسی طرح اس کے روغن میں بھی کئی ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مختلف امراض سے نجات دلا کر انسان کو تندرست رکھنے کا سبب بنتے ہیں۔ آئیے! ان فوائد میں سے یہاں چند ایک کا ذکر کرتے ہیں۔ معدے کے امراض میں افاقہ دے آج بھی یورپ میں السر کے علاج کے لیے ملٹھی اور اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ معدے کے زخمی خلیوں کو ٹھیک کرنے میں ملٹھی مدد دیتی ہے۔ دافع کینسر ہے امریکی ڈاکٹر جیمس ڈیوک کے مطابق ملٹھی میں معدے اور آنتوں کے زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سرطان دور کرنے کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ امریکہ کے سرطان پر تحقیقی ادارے نے بھی ملٹھی کو اپنی تحقیق میں شامل کر رکھا ہے۔ اب تک کی تحقیق کے مطابق اس کا اہم جز ٹرائی رٹر پناڈز (Reritependids) سرطان کا مفید علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں پروسٹاگلینڈین کی تیاری کا سلسلہ روک دیتا ہے۔ پروسٹاگلینڈین ہارمون جیسے Fatty Acid ہوتا ہے جو سرطانی خلیات بننے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔ ملٹھی کا یہ جز جسم پر سرطان کا سبب بننے والے اجزا کا حملہ روک سکتا ہے۔ جھریوں سے نجات دلائے ملٹھی کا تیل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرا ہوتا ہے، اس لئے جسم کو ایسے مواد سے پاک کرتا ہے جو چہرے کی جلد پر بڑھاپے کے آثار نماں کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ چہرہ زیادہ دیر تک جوان رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے روزمرہ کے معمول میں زیادہ سے زیادہ قدرتی اشیاء کو شامل کرنا ہوگا۔ اور جلد کے حوالے سے ملٹھی کے تیل سے بہتر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ جلد کی رنگت نکھارے اگر آپ ہائپرپیگمنٹٹیشن کا شکار ہیں تو اس کا علاج بھی ملٹھی آئل میں موجود ہے کیونکہ ملٹھی آئل ایک حیرت انگیز قدرتی علاج ہے جو کیمیکلز پر مبنی ادویات کا بہترین متبادل ہے۔ اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کی جلد میں آنیوالا بگاڑ بھی اس سے دور کیا جا سکتا ہے۔ بالوں کو مضبوط، گھنا اور چمکدار بنائے ملٹھی آئل میں پروٹینز پائے جاتے ہیں جو سر کی جلد کو سوزش، خارش اور خشکی سے پاک کر کے بالوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خشکی کے باعث جلد کے بند ہو جانے والے مساموں کو کھول کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے جس سے بال گھنے، لمبے اور سیاہ ہو کر آپ کی شخصیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ جوڑوں کا درد بھگائے ملٹھی کا تیل سوزش اور جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے جوڑوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے جس سے آپ ہر وقت مستعد رہتے اور اپنے امور بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ دیگر فوائد اس کے علاوہ ملٹھی آئل کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن اور اخراج خون میں فائدہ مند ہے۔ نیز یہ ٹی بی، ہر قسم کے ورم، ورم گردہ، اور پتے کی پتھری کے علاج میں بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ ملٹھی کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: |
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.