Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

لیمن آئل: وزن میں کمی لائے، دل کی حفاظت کرے

لیمن آئل: وزن میں کمی لائے، دل کی حفاظت کرے - ChiltanPure

کاغذی لیموں ترشاوہ خاندان کا ایک اہم رکن ہے جس کا تعلق روٹیسیی فیملی سے ہے۔ اس کی پیداوار دنیا کے ہر حصّے میں ہوتی ہے، پاکستان میں اس کی کاشت زیادہ تر ساہیوال، ملتان، سرگودھا، گجرات، گوجرنوالہ اور رحیم یار خان میں ہوتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے علاوہ صوبہ سرحد اور صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیا جاتا ہے۔

غذائی وکیمیائی اجزاء وٹامن سی، سٹرک ایسڈ،، پوٹاشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن اے، بی، سی، فولاد کاربوہائیڈریٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس کا چھلکا، رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

لیمن آئل کے فوائد لیمن آئل کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک یہ ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بنائے، شوگر مٹائے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیمن آئل میں شامل معدنیات ہڈیوں میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ جوڑوں پر حرکت میں سہولت پیدا کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ”پیکٹن“ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو جسم میں چکنائی جمع ہونے نہیں دیتا بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول کرتا ہے۔

وزن میں کمی لائے، دل کی حفاظت کرے لیمن آئل چونکہ انٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے اس لئے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کر کے موٹاپے سے بچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسا ٹانک ہے جس سے آپ اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ ا س کا استعمال جہاں جسم سے فالتو چربی ہٹا کر کولیسٹرول کو کم رکھتا ہے، وہیں اس میں پوٹاشیم کی وافر مقدار دل کو کام کرنے کے قابل رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

جلدی امراض سے بچائے، قوت مدافعت بڑھائے لیمن آئل میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرنا اور قوت مدافعت کو بڑھانا ہے اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اور آپ کا چہرہ اور جلد کیل مہاسوں، دانوں اور خارش سے محفوظ رہتی ہے۔

گردے کی پتھری بننے سے روکے لیمن آئل میں شامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزاء کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کردیتا ہے۔۔

نظام انہضام کو بہتر کرے نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں لیمن آئل بے حد فائدے مندثابت ہو سکتا ہے۔ اس کا استعمال کرنے سے آپ کا معدہ بہتر طریقے سے کام کر سکے گا اور معدے سے زہریلے مادے خارج ہو جائیں گے۔

جلنے کا زخم ٹھیک کرے، جلن مٹائے لیمن آئل کا ایک اور انتہائی اہم فائدہ خصوصاً کچن میں کام کرنے والی خواتین کیلئے۔ وہ ایسے کہ اکثر کھانا وغیرہ پکاتے ہوئے، گرم چولہے، برتن کو چھو لینے یا بھاپ لگ جانے سے ہاتھ، یا بازو کا کچھ حصہ جل جاتا ہے ایسی صورت میں پریشان نہ ہوں بلکہ لیمن آئل سے مدد لیں، آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ کالے تل، کشت شیرین، خشخاش، جو چھیلے ہوئے لیں اور ان کو توے پر ہلکا گرم کریں۔ ا س کے بعد ان کا پاؤڈر بنا لیں اور لیمن آئل میں مکس کرکے لگائیں، اس سے نہ صرف جلن ختم ہو گی بلکہ یہ زخم دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گا۔

انفیکشن سے بچائے لیمن آئل میں جراثیم کش اجزاء ہوتے اس لئے اس میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ منہ اور گردوں کے انفیکشنز کو روکتا ہے۔

دیگر فوائد اس کے علاوہ لیمن آئل نہ صرف آپ کے موڈ اور توجّہ کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کو پر سکون اور متحرک بھی کرتا ہے۔ یہ بخار، دمہ، اور تھکاوٹ دور کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

لیمن آئل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items