Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

زندگی بڑھانے والی غذاؤں کی نئی فہرست جاری

زندگی بڑھانے والی غذاؤں کی نئی فہرست جاری - ChiltanPure

ماہرین صحت نے ایسی غذاؤں کی نئی فہرست جاری کی ہے جو انسان کو صحت مند رکھنے اور اس کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

موت برحق ہے اور موت کے مقررہ وقت کے بارے میں کوئی پیشگوئی بھی نہیں کی جاسکتی لیکن اس دنیا میں ایسی غذائیں ضرور موجود ہیں جن کے استعمال سے انسان تندرست رہتا ہے اور عمر بھی بڑھ سکتی ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف وسکانسن کی پروفیسر روزالین اینڈرسن نے غذا اور طویل زندگی کے سائنسی لٹریچر کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اس مطالعے میں جین، غذائیت، بھوک اور دیگر اہم امور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ اس مطالعے میں حشرات، چوپایوں اور سو برس سے اوپر زندہ رہنے والے جانداروں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

اس طویل مطالعے کے بعد ایسی غذاؤں کی نئی فہرست جاری کی جو کہ زندگی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں، اس فہرست میں مندرجہ ذیل غذائیں شامل ہیں؛

1- اناج

2-دالیں

3- موسمی پھل

4- گری دار میوے (بادام، پستے، اخروٹ اور دیگر طرح کے مغزیات)

5-زیتون کا تیل

6- گہری رنگت والی چاکلیٹ

اس فہرست کو جاری کرتے ہوئے ماہرینِ صحت نے ان غذاؤں کے استعمال میں وقفہ دینے پر بھی زور دیا ہے یعنی کہ ہر 3 سے 4 ماہ کے بعد پانچ روز تک 12 گھنٹے کچھ بھی نہ کھایا جائے تو اس سے زیادہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے اپنے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ تحقیق مشہور سائنسی جرنل ’سیل(Cell)‘ میں شائع ہوئی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items