Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

شریفہ: بینائی بڑھائے، خون کی کمی دور کرے

شریفہ: بینائی بڑھائے، خون کی کمی دور کرے - ChiltanPure

برصغیر میں کچھ پھل ایسے ہیں جو دیگر ممالک میں بہت کم نظر آتے ہیں، ان میں سے ایک شریفہ یا سیتا پھل بھی ہے۔منفرد ذائقے، اہم غذائی اجزاء اور صحت کے لیے متاثر کن فوائد سے بھرپور یہ پھل کافی لذیذ بھی ہوتا ہے۔

شریفہ گرم آب وہوا کا پھل ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے اس کا آبائی وطن ویسٹ انڈیز ہے۔ پاکستان میں اس کی کاشت بہت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سند ھ میں کاشت کیا جاتا ہے۔ پھلوں کے شوقین افراد اپنے گھر کے باغیچے میں بھی کاشت کرلیتے ہیں۔اس کی فصل سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔مارچ کے مہینے میں پھول کھلتے ہیں، جولائی میں پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہو جاتا ہے۔

شریفہ کو ہندی زبان میں ’سیتا‘ جبکہ انگریزی زبان میں ’شوگر ایپل یا کسٹرڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ اسے کھانا دشوار ہے لیکن اس چھوٹے سے پھل میں قدرت نے بے شمار فوائد چُھپا رکھے ہیں کہ یہ پھل اپنے اندر صحت کا خزانہ سموئے ہے۔

شریفہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: شریفہ میں کوئی چربی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، وٹامن بی سکس، کیلشیئم، میگنیشم اور آئرن وغیرہ کے علاوہ یہ دیگر مفید مرکبات سے بھرپور پھل ہوتا ہے۔

شریفہ کے طبی فوائد:

بینائی کو بہتر کرے: شریفہ ریبوفلیون اور وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ دونوں اجزائعمر بڑھنے سے آنکھوں کے پٹھوں میں آنے والی کمزوری سمیت دیگر مسائل کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے: وٹامن سی کی موجودگی کے باعث یہ پھل جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے، یہ وٹامن ورم کش خصوصیات کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور اس پھل کا اکثر استعمال موسمی بیماریوں یا انفیکشن سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں کمی: اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کے توازن کو بحال کرتا ہے جبکہ جوڑوں سے ایسڈز کو ہٹاتا ہے، جس سے جوڑوں کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس پھل کا اکثر استعمال مسلز کی کمزوری کے خلاف مدد دے سکتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے: یہ پھل نظام ہاضمہ کے مسائل میں آنتوں سے زہریلے مواد کو خارج کرکے دور کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ آنتوں کے افعال کو بھی درست رکھتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے: اس میں آئرن کی مناسب مقدار کی موجودگی بلڈ کاؤنٹ بڑھا کر اینیمیا جیسے مرض کے علاج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔

جلد کا دوست: اس میں موجود غذائی اجزائکولیگن کو حرکت میں لاکر جھریاں اور فائن لائنز کو کم کرتے ہیں جبکہ خلیات میں ہائیڈریشن کو بہتر کرکے قدرتی طور پر جلد کو جگمگانے میں مدد دینے والا پھل ہے۔

بالوں کے مسائل سے بچائے: اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس سر میں سیبم کی پروڈکشن ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد کی پرتیں بننے اور خشکی کا مسئلہ کم ہوتا ہے۔ اسی طرح سر کے ورم اور گرتے بالوں کی بھی روک تھام کرتا ہے۔

میگنیشم سے بھرپور: اس میں موجود میگنیشم جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے اور جوڑوں سے تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے جس سے جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

پٹھوں کی صحت کیلئے مفید: اس پھل کا کثرت سے استعمال پٹھوں کی کمزوری دُور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس میں پائے جانے والے بعض اجزاء جسم میں سرطان کے خلیات پھیلنے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

وٹامن بی 6 کا ذریعہ: اس میں وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جس کی کمی چڑچڑے پَن کا بھی باعث بنتی ہے، لہٰذا اس پھل کا استعمال ڈیپریشن اور تناؤ دُور کرتا ہے۔ کیلشیم کثرت سے پایا جاتا ہے:کیلشیم کی وجہ سے دانتوں کی تکالیف ختم ہوجاتی ہیں، توسوڈیم اور پوٹاشیم کی مخصوص مقدار بُلند فشارِخون کنٹرول کرتی ہے۔

ذیابطیس کے مرض میں فائدہ مند: شریفے میں موجود فائبر ذیابطیس سے بچاو? میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ آئرن کی موجودگی دودھ پلانے والی ماو?ں کے لیے فائدہ مند ہے۔

شریفہ کے دیگر فوائد: اس کے علاوہ یہ جگر کے عوارض، بھولنے کی بیماری (نسیان) سے تحفّظ اور بکٹیریا اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ شریفے کی پتیوں کا جوشاندہ پینے سے رسولی اور معدے کے زخم دور ہوجاتے ہیں۔ پتیوں کا پیسٹ سر پر لگانے سے جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ شریفے کے درخت کی چھال اسہال دور کرنے میں معاون ہے۔ شریفے کی جڑ پیچش، مالیخولیا اور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ختم کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص تیل و دیگر مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items