Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

اورنج آئل: توانائی کا خزانہ، صحت کا محافظ

اورنج آئل: توانائی کا خزانہ، صحت کا محافظ - ChiltanPure

اورنج، سنگترہ یا مالٹا کا تعلق’سٹرس فروٹ‘ فیملی سے ہے جو موسم سرما میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، یہ ہر کسی کا من پسند پھل ہے اور ذائقے میں کچھ کھٹا کچھ میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ سٹرس فروٹس پُھولدار درختوں اور جھاڑیوں پر اُگنے والا پھل ہے جو عام طور پر گرم مرطوب علاقوں میں اُگتا ہے۔ اس کی بڑے پیمانے پر کاشتکاری چین، انڈیا، سپین، برازیل، میکسیکو اور پاکستان میں بھی کی جاتی ہے۔

غذائی و کیمیائی اجزاء اورنج آئل میں، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن بی1، فائبر، فولک ایسڈ، پوٹاشیم، فینولک، کیروٹینائیدز، ہیسپریڈین سٹرس، اینتھو سیانن اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں۔

اورنج آئل کے فوائد یوں تو اورنج یہاں تک کہ اس کے چھلکوں کے بھی کئی فوائد ہیں۔ لیکن ہم بات کر رہے ہیں اس کے روغن اور اس میں پائے جانے والے بے شمار فوائد کی۔آئیے! ان فوائد میں سے چند ایک پر روشنی ڈالتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرے اورنج آئل میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی کار آمد چیز ہے۔ اس کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

گردوں کی پتھری زائل کرے چونکہ اورنج میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے، اس لئے یہ گردوں میں موجود پتھری کو آسانی سے زائل ہونے میں مدد دیتا ہے، لہٰذا اس کا استعمال ایسے مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جو گردوں میں پتھری کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔

خون بنائے، موسمی وائرل سے بجائے اورنج آئل میں بائیو ایکٹو اجزاء یعنی فینولک وغیرہ کی موجودگی اسے اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل بناتی ہے، فینولک میں ’ہیسپریڈین سٹرس‘ پائے جانے سے اس کا استعمال موسمی وائرل سے بچاتا ہے جبکہ ایک اہم طبی جز ’اینتھو سیانن‘ سے خون بننے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے استعمال سے ہیموگلوبن کے بننے کے عمل میں تیزی آتی ہے۔

دل کی بیماریوں میں مفید دل کی صحت خراب ہونے کے سبب دنیا بھر میں وقت سے پہلے اموات ایک بڑا مسئلہ ہے، اورنج کے استعمال سے دل صحت مند اور توانا ہوتا ہے۔ اورنج آئل سے دل کی صحت پر براہ راست مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ بند شیریانوں میں جمی چکنائی کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فائبر کی موجودگی کے باعث بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے۔

دماغ کی حفاظت کرے اورنج آئل میں موجود فلیونائیڈز نیورو ڈی جینریٹیڈ بیماریاں یعنی دماغی بیماریاں پیدا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں خاص طور پر یاداشت سے جُڑی بیماریاں اور ریشہ جیسی بیماریاں جو ہمارے نروس سسٹم کے سیلز کو تباہ کر دیتی ہیں۔

جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھے، جوان بنائے اورنج آئل میں شامل وٹامن سی آپ کی نوجوانی برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہے۔علاوہ ازیں اس میں موجود بائیو فلیونوئیڈز نامی جز آپ کی جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے ترتازہ رکھتا ہے جس سے آپ حسین اور جوان نظر آتے ہیں۔

پریشانی اور افسردگی کم کرے اورنج آئل کی اروما تھراپی بے چینی اور افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ 2015ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ اورنج آئل سونگھنے سے خواتین کو دوران زچکی ہونے والے درد میں کمی محسوس کی گئی۔

وزن کم کرے، کولیسٹرول قابو میں رکھے 2019 ء میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات منظر عام پر آئی کہ اورنج آئل کا استعمال وزن میں کم لاتا اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items