جیرانیم: انسانی صحت کا دوست پھول
جیرانیم ایک انتہائی مشہور انڈور پودوں میں سے ایک ہے، جس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال میں آسانی کی وجہ سے اسے لوگ گھروں اور باغوں میں لگاتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں اس پودے کی 400 کے قریب اقسام ہیں۔ جیرانیم افریقہ کا پوداہے، اور اسے سترہویں صدی کے آخر میں یورپ لایا گیا تھا۔ اب یہ پودا دنیا کے بیشتر ممالک میں پایا جاتا ہے۔
جیرانیم کا شمار جڑی بوٹیوں میں کیا جاتا ہے۔اس پودے کی اونچائی اس کی قسم پر منحصر ہوتی ہے، عموماًیہ 35 سے 90 سینٹی میٹر تک اونچاہو سکتا ہے۔ جیرانیم کے پتے نرم، ہلکے سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھول میں پانچ گول پنکھڑیاں ہوتی ہیں۔ پھولوں کا رنگ سفید، سرخ، نیلے اور گہری جامنی ہو تا ہے۔جبکہ ان کے علاوہ بھی متعدد رنگوں میں یہ پائے جاتے ہیں۔
جیرانیم کے کیمیائی اجزا:
جیرانیم جہاں خوبصورتی کیلئے اگایا جاتا ہے وہاں اس پھول کو انسانی صحت کا دوست بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کے متعدد طبی فوائد ہیں۔ اس میں نشاستہ، نمکیات، نامیاتی تیزاب، کیلشیم اور دیگر انتہائی سود مند مادے پائے جاتے ہیں۔ جرانیم اینٹی بیکٹریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔
جیرانیم کی خصوصیات:
اعصابی سکون کیلئے:
جرانیم کی خوشبو سے نہ صرف گھر بھر میں تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے بلکہ یہ انسانی اعصاب کو سکون پہنچاتا ہے۔اس کے تیل کی خوشبو میں بے خوابی، سر ددر اور چڑچڑا پن کا موثر حل ہے۔
فلو اور زکام کا علاج:
جرانیم یا اس کے تیل کی خوشبو میں سانس لینے سے نہ صرف افسردگی دور ہوتی ہے بلکہ یہ فلو اور نزلہ زکام سے بھی بچاتا ہے۔
جلد کی حفاظت:
جرانیم کا تیل ایک قدرتی موسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ یہ جلد کی قدرتی نمی کو نہ صرف بحال کرتا ہے بلکہ اسی برقرار بھی رکھتا ہے۔ جلد پر جلنے یا کٹنے کی صورت میں پڑنے والے نشانات کو دور کرتا ہے۔
کان، ناک، گلا:
قدرتی طور پر ناک، کان اور گلے کا آپس میں تعلق ہے۔ ایک چیز کے بیمار ہونے سے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جرانیم کے تیل کی خوشبو تینوں اعضاء پر موثر انداز میں مثبت نتائج چھوڑتا ہے۔
خون کی گردش:
قلبی بیماریوں میں مفید ہے، خون کی گردش کو رواں رکھتا ہے۔ بلڈ پریشر کو مستحکم کرتا ہے، جبکہ مخصوص ایام میں خواتین کو ہونے والے درد سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور ہارمونل سطح کو بہتر کرتا ہے۔
کاسمیٹکس میں استعمال:
جرانیم کا تیل کاسمیٹکس مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جلدی لوشن کا خاص جزو ہے۔ یہ جلدی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔
نشہ کیخلاف موثر ہتھیار:
جرانیم نشہ اور مرگی کے دورے میں موثر کرادر ادا کرتا ہے۔ جرانیم کے پھول یا اس کا تیل اس حوالے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ پھولوں کی چائے بنا کر اگر دی جائے تو مزید نشہ کی طلب کم ہو جاتی ہے۔ تاہم یہ خالی پیٹ نہیں پلانی چاہیے۔
قدرتی ماسک:
جرانیم کے پھولوں کا مسک بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد کی متعدد بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس سے جلد کی قدرتی چمک، لچک اور نمی بحال ہوتی ہے۔ تاہم اگر جلد الرجی ہو تو ماسک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
جرانیم کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.