Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بیری کا شہد: طلبہ کی دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرے

بیری کا شہد: طلبہ کی دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرے - ChiltanPure

بیری کا شہد انسانوں کیلئے اللہ تعالی کا عظیم تحفہ ہے۔ یہ شہد انسانی جسم کی تمام چھوٹی بڑ ی بیماریوں کا علاج ہے اور تمام بیماریوں کو مکمل طور پر ختم کر نے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس شہد کو یہ شرف حاصل ہے کہ طبیب اعظم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں انکے علاقے میں یہ موجود تھا اور آج بھی عرب کے اکثر علاقوں میں صرف بیری کے شہد ہی کو شہدتسلیم کیا جاتا ہے۔ بیری کے شہد میں کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ بیری کا شہد جمتا نہیں۔ اس میں سب سے زیا دہ معدنیات پائی جا تی ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے طاقتور شہد ہے۔ مٹھاس کم ہو تی ہے اور زیا دہ کھا نے کے باوجود بھی طبعیت پر گراں نہیں گزرتا۔ یہ واحد شہد ہے جسے ذیابیطس کے مریض بھی (اپنے اے پی تھراپسٹ کے مشورے سے) استعمال کر سکتے ہیں۔

بیری کے شہد میں کئی قیمتی معدنیات، نمکیات اور قیمتی دھاتیں پائی جا تی ہیں۔ جن میں کیلشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، آئرن، میگنیز، کاپر، کلورین، سلفر، فاسفورس وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علا وہ کئی قیمتی امینو ایسڈز بھی پا ئے جا تے ہیں۔ اے پی تھراپی کے ماہرین بیری کا شہد فالج، کینسر اور ہیپا ٹائٹس میں استعمال کر تے ہیں۔

بیری کا شہد جسم میں خون بنا نے کے عمل کو تیز کرتا ہے لہذا انیمیا اور ابتدائی انیمیا کے مریض کمی خون کی وجہ سے زندگی ہارنے سے بچ جا تے ہیں۔

خواتین میں فطری ماہانہ نظام کے باعث خون کی کمی ہو تی ہے۔ بیری کا شہد اس کمی کو تیزی سے پو را کرتا ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق یہ شہد تمام امراض میں ادویات کے اثرات کو ڈبل کر کے علاج کا دورانیہ کم کر دیتا ہے۔

بچوں کے بڑھتے ہوئے جسم کو جس سہارے کی ضرورت ہو تی ہے وہ بیری کا شہد فراہم کرتا ہے۔

خواتین اگر ہر ماہ میں ایک ہفتہ استعمال کریں تو انکے ماہانہ نظام میں باقاعدگی رہتی ہے اور چہرے پر کیل مہاسے حقلے اور جھریاں نمودار نہیں ہوتے۔

بیری کا شہد ضعیف افراد کی ذہنی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ مزید بہتر بنا تا ہے اور انکی جسمانی قوت و طاقت میں زبردست اضا فہ کرتا ہے اور پیرانہ سالی کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ جسم کی جلد کا محافظ ہے۔ کم وقت میں رنگت نکھار نے میں لا جواب ہے۔ اس کا تین ماہ استعمال چہرے پر سرخی پیدا کرتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صفائی کا بہتر طور پر انجام دیتا ہے۔ جسکے باعث امراض قلب کا خطر ہ کم یا ختم ہو جاتا ہے یعنی کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اور بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی بھی نارمل ہو جا تی ہے جب جسم کا کولیسٹرول کنٹرول ہو جا ئے تو اضا فی وزن میں خود بخود کمی آجا تی ہے لہذا بیری کا شہد وزن میں کمی کا باعث ہے۔

منرلز کی زیا دہ مقدار میں موجودگی اس شہد کو منفرد بنا تی ہے۔ مدارس، اسکول، کالج، یونیورسٹیز و دیگر جامعات کے طلبہ و پروفیسر حضرات کی دماغی صلاحیتوں میں اضا فہ کیلئے بیری کے شہد سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں۔

سدر یعنی بیری کا شہد دوا بھی ہے اور غذا بھی اسکا مسلسل استعمال صحت مند و توانا رکھتا ہے۔

فالج کے باعث دماغ خون کی باریک نالیوں میں خون کے جو اجزا رہ جا تے ہیں بیری کا شہد انہیں صاف کر دیتا ہے۔

بیری کے شہد میں انسولین جسے خواص رکھنے والا ایک انزائم پایا جاتا ہے جو خون میں شامل ہو کر شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ انزائم دیگر شہد کی بہ نسبت بیری کے شہد میں زیا دہ پایا جاتا ہے اس وجہ سے اسے یورپی اے پی تھراپسٹ ذیابیطس کے مریض کو اسے استعمال کراتے ہیں۔ انسو لین میں پا ئے جا نے والے کئی اجزا بیری کے شہد میں موجود ہوئے ہیں مثلا زنک وغیرہ۔

بیری کا شہد شوگر فری شہد بھی کہلاتا ہے۔ ہر شہد میں ۱ تا ۹فیصد قدرتی سکروز ہوتا ہے جب کہ بیری کا شہد سکروز فری ہوتا ہے۔ زیا دہ سے زیا دہ ۱یک فیصد پایا جاتاہے جو کہ نہ ہو نے کے برابر ہے۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر شوگر کے مریض روزانہ بیری کا شہد استعمال کر سکتے ہیں۔

بیری کے شہد کی رنگت گولڈن، براؤن ہوتی ہے جو وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ گہرا ہوتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ میر ون کلر اختیار کر لیتا ہے۔ ادویات کے مثبت اثرات کو دوگنا کر دیتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ شہد تمام امراض میں ادویات کے اثرات کو ڈبل کر کے علاج کا دورانیہ کم کر دیتا ہے۔

نوٹ: یاد رکھیئے! مندرجہ بالا خواص صرف اسی صورت میں مکمل طور پر حاصل ہو تے ہیں جب کہ بیری کا شہد مکمل طور پر بیری کے پھولوں سے حاصل شدہ ہو۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items
@media(max-width: 800px) { .jdgm-prev-badge { text-align: center; } }