Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

جنگلی شہد اپنی افادیت اور خوشبو کے لحاظ سے سب سے زیادہ پسندیدہ

جنگلی شہد اپنی افادیت اور خوشبو کے لحاظ سے سب سے زیادہ پسندیدہ - ChiltanPure

جنگلی شہد اس شہد کو کہتے ہیں جو شہد کی مکھیاں جنگلوں اور پہاڑوں میں چھتے بناکر جمع کرتی ہیں۔ یہ زیادہ تر سوات، باجوڑ کے پہاڑوں اور پنجاب کے مختلف جنگلات سے جمع کیا جاتا ہے۔ جنگلی شہد کو دنیا میں سب سے زیادہ اپنی افادیت،ذائقہ اور خوشبو کے لحاظ سے پسند کیا جاتا ہے۔ جنگلی شہد فارمی شہد کے مقابلے میں تھوڑا پتلا ہوتا ہے۔

صدیوں سے بطور دوا استعمال کیے جانے والے سنہری رنگ کے جنگلی شہد کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔ شہد پر کی جانے والی متعدد سائنسی تحقیق نے بھی اس کی افادیت کو مانا ہے جبکہ اسلامی تعلیمات بھی شہد کے استعمال کے بے شمار فوائد بتاتی ہیں۔

شہد ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے اسی لیے اس کے استعمال پر اتنا زور دیا جاتا ہے، یہ ایک قدرتی جز ہے جس کے استعمال کے انسانی جسمانی صحت پر صرف فائدے ہی حاصل ہوتے ہیں نقصانات نہیں۔

شہد کا استعمال مختلف مقاصد کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے جن میں خوبصورتی میں اضافے اور بطور ڈیٹاکس ایجنٹ سر فہر ست ہے، طبی ماہرین بھی شہد کا استعمال نہار منہ تجویز کرتے ہیں۔

سُپر فوڈ میں شمار کیے جانے والے جنگلی شہد کے چند فوائد مندرجہ درج ذیل ہیں جنہیں جاننا نہایت ضروری ہے۔

گلے کی تکلیف میں راحت کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کو مکس کریں، اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔

سر کی خشکی کو دور کرنا: شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے پتلے شہد کو ہلکے سے گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں

مردانہ کمزوری سے نجات مردانہ کمزوری سے نجات اور بھرپور طاقت حاصل کرنے کے لیے نیم گرم دودھ میں 2 چمچ شہد ڈال کے رات کو سونے سے 2 گھنٹے پہلے پینے سے پوری زندگی جوڑوں کا درد اور مردانہ کمزوری نہیں ہو گی۔

پیٹ کے امراض جنگلی شہد بچوں کو آدھا چمچ اور بڑوں کو ایک چمچ دیں۔اس سے پیٹ کے تمام امراض خاص طور پر قبض اور گیس صرف ایک گھنٹے میں ختم ہو جائیں گے۔ روزانہ 2 چمچ شہد ٹھنڈے پانی میں شامل کر کے نہار منہ پینے سے پیٹ کے تمام امراض سے چھٹکارا مل جائے گا۔

موسم سرما کی بیماریوں کا علاج نزلہ، زکام کھانسی اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لیے روز صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد کا استعمال کرنا چاہیے، شہد کا نہار منہ لیموں ار نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کے نیتجے میں نزلہ اور زکام سے حفاظت ملتی ہے اور اضافی چربی کو بھی گھلنے میں مدد ملتی ہے اور وزن میں خاظر خوا کمی آتی ہے۔

بوجھل صبح سے نجات اکثر افراد صبح اُٹھتے ہی چائے کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دن آغاز بوجھل اور تناؤ کے ساتھ ہوتا ہے۔ صبح کے اوقات میں بوجھل پن کو دور کرنے کے لیے چائے یا کافی کے بجائے نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی استعمال کرنا چاہیے، اس عمل سے توانائی میں اضافہ ہوگا اور آپ خود کو چاک و چوبند ہلکا محسوس کریں گے۔

صاف شفاف جلد کے لیے شہد ایک اینٹی آکسائیڈنٹ ز ہے، اس کا استعمال معمول بنالینا چاہیے، اس کے استعمال سے جسم سے زہریلا مواد خارج ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں خون صاف جبکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جِلد شفاف اور ایکنی، داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے۔

کولیسٹرول لیول میں کمی شہد میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایسے اجزا اور وٹامنز سے بھرپور ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں۔ روزانہ شہد کھانے کے نتیجے میں اینٹی آکسائیڈنٹس اجزا مثبت کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے نہایت مفید طبی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا شریانوں کو سکڑنے یعنی چربی جمنے کے سبب پتلی ہونے سے بچاتا ہے، شریانوں کا تنگ ہونا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے 3 چمچ شہد کا استعمال دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے بچانے کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

پر سکون نیند شہد میں موجود مٹھاس خون میں انسولین کی سطح بڑھاتی ہے جس سے ایک کیمیکل سیروٹونین خارج ہوتا ہے جو کہ میلاٹونین نامی ہارمون میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو اچھی نیند کے لیے نہایت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items