Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

خوبانی کا تیل:صحت کا دوست، بیماریوں کا دشمن

خوبانی کا تیل:صحت کا دوست، بیماریوں کا دشمن - ChiltanPure

کہا جاتا ہے کہ خوبانی کا اصل وطن چین ہے۔ اس پھل کا لاطینی نام”پر یونیوس ارمینشیا(Prunus Armeniaca)ہے۔اسے فارسی زبان میں‘زرد آلو کہا جاتا ہے۔ خوبانی یونان‘ انگلستان اور شمالی امریکہ میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ پاکستان میں یہ چترال‘وادی گلگت‘ہنزہ اور بلتستان میں عمومی طور پر کاشت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں خوبانی کے باغات مردان‘ زیارت‘ہزارہ‘قلات‘سوات‘ایبٹ آباد‘چھن کوئٹہ اور کوہاٹ کے اضلاع میں بھی موجود ہیں۔ یہ پھل دامن کوہ میں زیادہ پھل دیتا ہے۔

پھل
خوبانی عموماً سفید اور زردرنگوں میں ملتی ہے۔اس کی دواقسام ہوتی ہیں‘اگیتی فصل جس کا پھل چھوٹا اور رنگت میں زردی مائل ہوتاہے۔بعد میں آنے والی فصل جس کارنگ سیب کی طرح سرخ وسفید ہوتا ہے‘دونوں ہی اقسام مزیدار اور مفید ہوتی ہیں۔ یہ ایک چھوٹا بے حد خوش ذائقہ پھل ہے۔ برصغیر پاک وہند میں خشک میوہ جات اور پھل نمایاں اہمیت وخاصیت کے حامل ہیں۔ ان قدرتی نعمتوں کو بجا طور پر اس خطے کے خزانے سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہو گا‘انہی کے باعث مشرقی کھانوں اور میٹھے کی ذائقے دار ڈشز نے وہ شہرت پائی تھی،جس کی اشتہا نے مغربی اقوام کو یہاں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔خوبانی کا شمار بھی انہی مزے دار پھلوں میں ہوتاہے‘جسے صدیوں سے ذائقے کی علامت سمجھاجاتا ہے۔

خوبانی کا تیل
خوبانی کا تیل ایک ایسا تیل ہے جس کے بارے میں بے شمار لوگ جانتے بھی نہیں۔ یہ خوشبودار ذائقہ والامیٹھا اور کافی ہلکا تیل ہوتا ہے۔ خوبانی کے دانے کے تیل کی دو مختلف اقسام ہیں: ایک کاسمیٹک مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اور دوسری کھانے کیلئے۔

تیل میں اجزاء
خوبانی کے تیل میں وٹامن ای، وٹامن کے، اور متعدد طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس جیسے کیفیک ایسڈ اور مختلف دیگر اجزاء موجود ہیں، ان سبھی کی وجہ اس تیل کے استعمال سے صحت کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر مساج کیلئے دنیا بھر میں بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس کے متنوع اور متعدد فوائد سے آپ کسے مستفید ہوتے ہیں، اب اس کا انحصار آپ پر ہے۔ ہم یہاں آپ کیلئے اس کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک بیان کر دیتے ہیں۔

جلد کو نرم وملائم بنائے!
سردیوں میں اس تیل کی ہاتھ پیروں پر مالش فائدہ مند ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد خشک اور کھر دری ہوگئی ہو یاجن خواتین کا چہرہ خشک رہتا ہوتو ہو خوبانی کے مغز کے تیل سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کا مساج رات کو سونے سے پہلے کیا جائے تو چہرے کی خشکی دور ہو جاتی ہے جلد شاداب اور صحت مند دکھائی دیتی ہے۔اس تیل میں چند دوسرے اجزاء ملا کر اس کا ماسک بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔جوکہ چہرے کے حُسن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس تیل سے خواتین اپنے بالوں کی افزائش بھی کر سکتی ہیں۔

بالوں کو صحتمند رکھے!
بہت سے لوگ اس تیل کو اپنے بالوں اور کھوپڑی پر استعمال کرتے ہیں، کیوں کہ یہ بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط بنا کر بالوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اسے بالوں کے ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے کھوپڑی اور تالوں پر براہ راست لگایا جا سکتا ہے جس سے سوجن کی کم ہوتی ہے اور سر میں خشکی پیدا نہیں ہوتی۔

نیند آور ہے!
خوبانی کے مغز کے تیل کو اگر کنپٹیوں پر لگایا جائے تو پرُ سکون نیند آتی ہے۔اس کی مالش خوب اچھی طرح کنپٹیوں پر کی جائے اور انگلیوں کی مدد سے تیل کو جلد میں جذب کیا جائے تو بے حد فائدہ حاصل ہوتاہے۔

جلد کو کینسر سے بچاتا ہے
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا خوبانی کا تیل جلد میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے کے قابل ہے، جو ان لوگوں کے لئے خوشخبری ہے جو قبل از وقت عمر رسیدہ نظر آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

کیل مہاسوں کا معالج!
مہاسوں کی جلن والی والی جگہ پر خوبانی کا تیل لگانے سے سوزش میں کمی آسکتی ہے اور غدودوں میں سیبم کا پیدا ہونا رُک جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی جلد کیل مہاسوں سے بچی رہتی ہے۔

دل کا محافظ!
خوبانی کے تیل کا استعمال قلبی نظام کے لئے بھی صحت مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تیل انسانوں میں مایوکارڈیل انفکشن کا خطرہ کم کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خوبانی کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items