موسمِ گرما میں ورزش کیسے کی جائے؟
گرمی کے موسم میں ورزش کرنا کافی لوگوں کو بہت مشکل لگتا ہے لیکن جسمانی صحت کا خیال رکھنا بہرحال ہر موسم میں ہی بہت ضروری ہے۔
یہاں ورزش کرنے کے چند ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن پر روزانہ صرف 1 گھنٹہ عمل کیا جائے تو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہنے کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔
1- تیراکی
تیراکی یعنی سوئمنگ گرمیوں میں ورزش کرنے کے لیے بہت اچھا طریقہ ہے، موسمِ گرما ساحل سمندر پر یا پول پر تفریح کے لیے بہترین ہے، اس موسم میں روزانہ صرف 30 منٹ کی سوئمنگ کو اپنی روٹین میں شامل کر لیا جائے تو اس کے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سوئمنگ انسانی جسم کے اوپری حصّے، پھیپھڑوں اور ٹانگوں کے لیے بہت مفید ہے۔
2- دوڑ لگانا
گرمی کے موسم میں اکثر لوگ شام کا وقت کسی پارک یا کُھلی فضا میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس دوران اگر روٹین بنالی جائے کہ روزانہ کچھ دیر کے لیے رننگ یعنی دوڑ لگائیں گے یا پھر جوگنگ کریں گے تو اس طرح یومیہ 10 ہزار قدم چلنے کا معمول آرام سے بنایا جا سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
3- جِم میں ورزش کرنا
اگر کوئی تھوڑا مختلف طریقہ کار اختیار کرنا چاہتا ہے تو وہ جِم جا کر ورزش کرنے کی روٹین بھی بنا سکتا ہے۔
چونکہ گرمی کے موسم میں دن طویل ہوتے ہیں، اس دوران اپنی صحت پر تھوڑا زیادہ دھیان دینے کے لیے باآسانی وقت نکالا جا سکتا ہے، اس لیے کوشش کی جائے کہ اس وقت کو صحیح انداز میں استعمال کریں اور کوئی بھی اچھا جِم جوائن کرلیں، جہاں اپنی جسمانی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی مرضی سے ورزش کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
4- پیلیٹس
ورزش کے اس طریقے سے اپنے جسم کے پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، اس ورزش کا اثر تھوڑا کم ہے اس لیے یہ دبلے پتلے افراد کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے مفید ہے۔
پیلیٹس کی مختلف اقسام بھی ہیں تو اس لیے ورزش کا انتخاب جسمانی صحت کے حساب سے کیا جاتا ہے۔
5- کھیل
گرمیاں اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کا وقت بھی ہے اور ایسے میں اگر کسی دوست کے ساتھ مل کر ورزش کی جائے تو یہ زیادہ حوصلہ افزا عمل ہے۔
دوستوں کے ساتھ مل کر کھیلنا بھی ورزش کرنے میں ہی شامل ہوتا ہے تو روزانہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر فٹ بال یا ٹینس کھیلنا بہت زبردست انتخاب ہو سکتا ہے۔
کھیل انسان کو متحرک رکھنے اور جسم کو حرکت دینے کا بہترین طریقہ ہیں اور یہ کئی مہارتیں بھی سکھاتے ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کھیل میں دوستوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے جو کہ اسے ایک بہت ہی پر لطف سرگرمی بھی بنا دیتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.