پودینہ قدرت کا ایک انمول تحفہ
پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے اس کی منفرد خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس کی پتیاں کھانے کو خوشبودار، لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں، قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں، پودینہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے، عام طور پر پودینے کو ایک معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے، مگر یہ سستی اور معمولی سمجھی جانے والی سبزی اپنے اندر بہت سے طبی خزانے چھپائے ہوئے ہے۔
پودینے کی بہت سی اقسام ہیں، ان میں سیبی پودینہ، رنگ برنا پودینہ،سیاہ پودینہ، سفید پودینہ، ادرکی پودینہ، لیمونی پودینہ، کالی نفسی پودینہ، خوشبودار پودینہ معروف اقسام ہیں۔ عام گھروں میں استعمال ہونے والے پودینے کو منٹ گارڈن یا پودینہ بوستانی کہتے ہیں۔ یہ پودینہ پاکستان،ہندوستان، عرب ممالک، یورپ اور امریکہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ پودینے کی ایک اور قسم جاپانی پودینہ بھی ہے اس سے مینتھول حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ چائنہ اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے۔ جبکہ پودینے کی ایک قسم پتھریلی اور نرم جگہوں پر آبشاروں کے کناروں پر اگتی ہے،اسے خودرو پودینہ کہا جاتا ہے، نہروں کے کنارے اگنے والے پودینے کو نہری پودینہ یا مارش منٹ بھی کہتے ہیں، یہ صابن کو خوشبودار بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
پودینہ ہزاروں سال سے طب کی دنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے۔پودینے کی چائے، پودینے کا تیل، سوکھا پودینہ، پودینے کا عرق، پودینے کے پتے، پودینہ کی چٹنی ہر طرح سے ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، بس اس کا استعمال کسی ماہر طب یا کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کرنا چاہیے۔
پودینے کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی تقریباً تحقیقات میں پودینے کی اہمیت اور افادیت پر اتفاق کیا گیا ہے، پودینہ انسانی صحت اور انسانی جلد کے لیے حیرت انگیز فائدے اپنے اندر چھپا کے رکھتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنی خوراک میں تھوڑا بہت پودینے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، اس سے صحت مضبوط اور طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے، پودینے کی خوشبو نزلے، زکام اور کھانسی میں بے حد آرام پہنچاتی ہے۔
پودینے میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
یہ آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیئم، وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔جبکہ اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے۔ تین چوتھائی کپ پودینے کی مقدار میں 6کیلوریز، ایک گرام فائبر، 12 فیصد وٹامن اے، 9فیصدآئرن، 4فیصد فولک ایسڈ اور 8فیصد میگنیزجیسے غذائیت والے اجزاء ہوتے ہیں۔ دوسری جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے مقابلوں میں پودینہ اینٹی آکسیڈنٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ پودینے میں موجود ریشہ کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے جبکہ میگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔
پودینے طبی فوائد
Essential Life
ڈائٹنگ میں مفید:
پودینہ کوسلاد،اسموتھی، حتیٰ کہ پانی میں ملاکر پینے سیوزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ پودینے کے پتوں کی چائے کو ڈائٹ روٹین میں شامل کرکے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پودینہ انسانی نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے۔ یہ ہاضمے کے ایسے انزائم متحرک کرتا ہے جو غذاؤں میں موجود اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جب جسم ان اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم بہتر ہوتا ہے۔ پودینہ کا مسلسل استعمال پیٹ کی اضافی چکنائی اور چربی پگھلانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بہترین کلینزر:
پودینے کے عرق کو مینتھول کہتے ہیں، جو بناؤ سنگھار کی مصنوعات اور خاص طور پر مختلف کریمز بنانے کے کام آتا ہے۔ پودینے کے عرق کو بہترین کلینزر تسلیم کیا جاتا ہے، یہ انسانی جلد کے لیے بہترین ہے۔ اس کے استعمال سے چہرہ شاداب اور تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش اور چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کی جلد بھی کیل مہاسوں کا شکار ہے توپودینے کے پتوں کو پیس کراس میں تھوڑی سی مقدار شہد کی ملائیں اور اسے جِلد پر لگا کر 20منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔
نظام تنفس کے لیے بہترین:
پودینہ عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں مثلاً سینے کی جکڑ، حلق اور پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور کردیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت کار آمد ہے۔ ادویات میں بھی پودینہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔سانس لینے میں دشواری، نزلہ و زکام یا سردی لگنے کی صورت میں پودینہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پیٹ کے مسائل:
پودینہ درد دور کرنے کی بہترین دوا ہے۔ متلی اور پیٹ کے درد کی صورت میں اس کا استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔ پیٹ میں درد ہونے یا متلی کی صورت میں پودینے کے چند پتے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ معدے کے درد میں اس کے پتوں کی چائے پینابے حد فائدہ مند ہوتی ہے۔ بدہضمی، ڈکارکی کثرت،گیس یا منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے یہ بہترین چیز ہے۔
سردرد اور دماغی صحت کیلئے مفید:
بھاگتی دوڑتی زندگی اور بے تحاشا مصروفیات کے سبب سر درد ایک عام سامرض تصور کیا جاتا ہے۔ سردردکی صورت میں چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کیجیے،15منٹ کے دوران دردکی شدت میں کمی آجائے گی۔ صرف یہی نہیں، اس مہکتی جڑی بوٹی کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کا استعمال یاداشت میں بھی بہتری لاتا ہے۔
Essential Life
بلڈ پریشر کنٹرول:
پودینے کے ذریعے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے پودینے اور لہسن کی چٹنی کھانامفید ہے جبکہ پودینے کا جوشاندہ بنا کر پینے سے بھی بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
پرسکون نیند:
پرسکون نیند کے لیے پودینے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اس کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
سانس کی بدبو سے نجات:
پودینہ منہ کی بدبو کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہسن، پیاز اور اس قبیل کی دوسری اشیا کھانے سے منہ میں پیدا ہونے والی بو کو ختم کرنے میں پودینہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔پودینے کے تیل کو ایک اچھے ماؤتھ واش کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بدبو سے نجات پائیں۔
پودینے کے دیگر فوائد:
بالوں کی نشوونما تیز کرے:
اگر تو آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور یہ مسئلہ پریشان کررہا ہے تو پودینے کے تیل کو بالوں پر ضرور آزمائیں۔ یہ تیل بہت آسانی سے سر میں جذب ہوجاتا ہے اور بالوں کے غدود کو متحرک کرتا ہے، اسی طرح یہ تیل سر پر دوران خون بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہوجاتی ہے۔
خشک سر کے مسائل حل کرے:
اگر خشک سر آپ کو تنگ کرتا ہے خصوصاً رات کو سوتے وقت، پودینے کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔ اس کی نمی کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے اگر اسے استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو خشک سر کی نمی بحال ہوجاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پودینے کے تیل کو بادام کے تیل میں ملائیں اور پھر سر پر مل لیں۔ اس کے بعد سر کو آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر دھولیں۔
جڑیں مضبوط کرے:
پودینے کے تیل میں ایسے اجزاۂوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کے گرنے کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسے بس سر پر لگائیں یا ناریل کے تیل میں مکس کرکے استعمال کریں۔
جوؤں سے نجات:
پودینے کے تیل میں موجود مینتھول بالوں کو نئی زندگی تو دیتا ہے مگر اس کی تیز مہک سر میں موجود جوؤں کا مکمل خاتمہ کردیتی ہے۔ جوؤں سے نجات کے لیے رات کو سونے سے قبل اس تیل کو لگائیں اور اگلی صبح دھولیں۔ یہ بتدریج جوؤں کا مسئلہ حل کردے گی۔
Essential Life
اضافی جسمانی توانائی:
اگر آپ کوجلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات:
پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کردیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔
زکام سے نجات:
مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔ پودینے سے چائے بنا کر اس کی بھاپ میں سانس لینا ناک کے متعدد مسائل سے بچا سکتا ہے۔
ہاضمے کے مسائل دور کریں:
ایک تحقیق کے مطابق پودینہ کیپتے میں پائے جانے والے سیال کی روانی کو بہتر کرکے معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو غذائیں آسانی سے معدے سے گزر جاتی ہے جبکہ گیس، پیٹ پھولنے اور ہیضہ کا امکان کم ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ایک کپ پودینے کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
کھانے کی اشتہا کو کم کریں:
ایک رپورٹ کے مطابق پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔
پٹھوں کے درد میں ریلیف:
پودینے کا تیل قدرتی دردکش دوا اور پٹھوں کو سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر اگر کمردرد ہو یا پٹھے سوج گئے ہوں
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
پودینے کے تیل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.