Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن چنبیلی کے طبی فوائد

روغن چنبیلی کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن چنبیلی کے طبی فوائد

 


چنبیلی کو یاسمین، سمن، ملکۂ شب جبکہ سندھی زبان میں موتیا کہا جاتا ہے۔ اس خوبصورت مظہرِ فطرت کی دنیا میں کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر جھاڑیوں، پودوں اور بیلوں کی شکل میں ملتی ہیں۔ اس کی کم و بیش ہر قسم نہایت ہی خوشبودار پھولوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ عموماً ہم چنبیلی کو سفید رنگ کے پھول کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن اس کی بعض اقسام کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ نباتات کی دنیا میں چنبیلی کا تعلق زیتون کے خاندان سے ہے۔ یہ پاکستان کا قومی پھول بھی ہے، چنبیلی کے پھول کی خوشبو اندھیرا ہونے کے بعد اپنے عروج پر ہوتی ہے، خاص طور پر ان دنوں میں جب چاند پورا ہو۔چنبیلی کے پھولوں کا تیل بھی نکالا جاتا ہے، جسے روغن چنبیلی کہا جاتا ہے۔

روغن چنبیلی کے فوائد:
روغن چنبیلی میں انتہائی عمدہ خوشبو ہونے کیساتھ کیساتھ اس میں صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں۔روغن چنبیلی کے اجزاء جیسے بینزوئک ایسڈ، بینزائل بینزوایٹ اسے جراثیم کُش، انٹی فنگس، انٹی وائرل خصوصیات کا حامل بناتے ہیں۔ یہاں ہم اس کے کچھ اہم فوائد بیان کرتے ہیں۔
٭ روغن چنبیلی کیبدن پر مالش جلد کو ملائم بناتی ہے۔ خاص طور پر خشک، ٹوٹنے والی، یا پانی کی کمی سے متاثرہ جلد کے علاج کیلئے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن جلد پر پھٹے یا کھلے زخموں پر استعمال کرنے کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے آسکتے ہیں کیونکہ یہ الرجی یا جلن کا سبب بن سکتا ہے۔
٭ سر درد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر روغن چنبیلی ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہو تاہے۔ اگر روغن چنبیلی کے بجائے بادام کا تیل ملا کر لگایاجائے تو سر درد میں جلد آفاقہ ہوتا ہے۔
٭ چنبیلی کی خاصیت ہے کہ یہ ہمارے جسم کو پُرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔
٭ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ پاؤں دھونے اور ان پر تیل کا مساج کرنے سے ہمارے جسم سے زہریلے مواد نکل جاتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ لہذا رات کو روغن چنبیلی میں لیونڈرآئل اور میگنیشیم آئل ملا کر یہ تیل پاؤں پر لگا کر سونے سے جسم میں موجود زہریلے اور فاسد مادے نکل جائیں گے اور آپ کو پُرسکون نیندآئے گی۔ یہ تیل تیار کرنے کیلئے آپ نے چار اونس میگنیشیم کا تیل، 10قطرے لیونڈر آئل یعنی نیاز بوکا تیل اور 10قطرے روغن چنبیلی شامل کرنا ہے، ان تمام اجزاء کو ایک بوتل میں ڈال کر ہلا لیں اور رات کو سونے سے قبل پاؤں پر لگائیں۔
٭ چہرے کے داغوں کو دور کرنے کیلئے بھنی ہوئی پھٹکڑی میں چنبیلی کا تیل ملا کر کریم سی بنالیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر اس کی مالش کریں اور صبح کو کسی اچھے صابن سے دھو لیں۔ یہ ایک بہترین سکن ٹریٹمنٹ ہے جو داغ دھبوں کو یکسر ختم کردیتا ہے۔
٭ روغن چنبیلی کی مہک ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہی ہے مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
٭ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روغن چنبیلی کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔ اور سر میں لگانے سے دماغ کو تراوٹ و تقویت پہنچاتا ہے۔
٭ جیسمین آئل اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہے، ’’جرنل آف ایتھنوفارماکالوجی‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چنبیلی کا تیل بہت مؤثر جراثیم کش دوا ہے۔ جب اسے بیرونی زخموں پر لگایا جاتا ہے تو یہ انہیں جراثیم سے بچاتا اور ممکنہ انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔ جب چنبیلی کا تیل سونگھا جاتا ہے تو یہ سانس کے نظام میں انفیکشن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور نزلہ اور کھانسی سے بچاتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items