Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

نبی بوٹی کے طبی فوائد

نبی بوٹی کے طبی فوائد - ChiltanPure

نارمل ڈلیوری کا قدرتی علاج

۔
نبی بوٹی ایک قسم کی گھاس کی جڑ ہے جو ہاتھ کے مشابہ ہے۔ پتے ایک طرف سے سبز اور ایک طرف سے سفیدی مائل کسی قدر روئیں دار ہوتے ہیں۔
۔
نبی بوٹی کی جڑ مدر حیض اور مدربول ہے۔دودھ بڑھانے اور پسینہ لانے کیلئے مفید ہے۔باری کے بخار اور یرقان میں مفید ہے، جگر کا سدہ کھولتی ہے۔
جڑ کا پیسٹ چہرے کے داغ دھبے میل صاف کرتا ہے
۔
نبی بوٹی اکثر خواتین حاملہ ہونے کے دوران استعمال کرتی ہیں۔نبی بوٹی کو مریم کا پھول یا مریم بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔نبی بوٹی کو انگریزی اور سائنسی زبان میں Anastatica کہا جاتا ہے اور یہ صحرا کے بنجر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ جس میں ایران، عراق اور پاکستان جیسے ممالک بھی شامل ہیں لیکن یہ سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ میں آرام سے مل جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو وہاں سے منگواتے یا خریدتے ہیں۔پاکستان میں یہ بلوچستان میں زیادہ پائی جاتی ہے
۔
نبی بوٹی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا
نبی بوٹی میں کیلشیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور آئرن بھی پایا جاتا ہے
۔
نبی بوٹی کے طبی فوائد
کئی ممالک میں نبی بوٹی کا پاؤڈر شہد اور زیتون کے تیل کے ساتھ آنکھوں کے دیگر مسائل کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
۔
جبکہ پاکستان اور ملائشیا میں عموماً خواتین اس کا استعمال بچے کی پیدائش کے دوران کرتی ہیں تاکہ لیبر پین میں کمی لائی جاسکے۔
۔
مریم بوٹی لیبر کے درد کو کم کرنے کے ساتھ نارمل ڈلیوری کے چانسس بڑھاتی ہے۔
۔
اس کو استعمال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔جب بھی حاملہ خواتین کو لیبر پین شروع ہوجائے تو ایک پیالے میں پانی لیں۔ اب اس میں مریم بوٹی کو بھگو دیں۔ اب اس پانی کو آرام آرام سے پئیں۔ کچھ دیر بعد یہ بوٹی بڑھنے لگے گی اور پھول کی طرح ہو جائے گی۔ جب تک بچے کی پیدائش نہ ہوجائے اسی پیالے سے پانی پیتی رہیں اور پانی ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ اس پیالے میں پانی شامل کرتی رہیں۔
۔
بچے کی پیدائش کے بعد جو پانی بچ جائے اس کو پودوں میں ڈال دیں اور اس بوٹی کو خشک کر کے دوبارہ استعمال کے لیے سنبھال کر رکھ لیں۔
۔
اس کے علاوہ جن خواتین کو بار بار اسقاط حمل کا مسئلہ ہو ان کے لئے بھی اس کا پانی بہت مفید ہے۔ استعمال کے بعد اس کو پانی سے نکال کر دھوپ میں خشک کر لیا جاتا ہے ۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items