Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

پان کی جڑ کے طبی فوائد

پان کی جڑ کے طبی فوائد - ChiltanPure

گردے اور مثانے کے امراض کے لئے مفید

.
پاک وہند میں پان کھانا ایک معمول ہے تاہم کسی اضافی شے کے بغیر پان کی پتیوں کا استعمال کئی طبی خواص رکھتا ہے۔ متعدد تحقیقات کے مطابق ایک پان کے 100 گرام پتوں میں 1.3 مائیکروگرام آئیوڈین، 4.6 مائیکروگرام پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی ون، اور دیگر اہم اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس طرح پان کے پتہ دل، نظامِ ہاضمہ اور ذیابیطس کو روک سکتا ہے۔ دوسری جانب اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ بالخصوص ایسے ایںٹی آکسیڈنٹس جو معدے میں تیزابیت کم کرتے ہیں۔
.
بھارتی تحقیق کے مطابق نظامِ ہاضمہ کو بہتربنانے اور قبض کشا کے اہم خواص بھی پان میں ہی موجود ہیں۔ آیورویدک طب میں پان کے ساتھ پسا ہوا لونگ ملاکر سانس کے امراض کا علاج کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانسی کو بھی رفع کرتا ہے۔
.
پان کے پتے کو دیر تک چبانے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے اور یوں ذہنی تناؤ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پان میں فینولک مرکبات ہوتے ہیں جو بدن میں جاکر مزاج کو بہتر بناتے ہیں۔
.
اگر ذیابیطس کے مریض صبح نہار منہ صرف پان کا پتہ کھائیں تو اس سے ذیابیطس قابو میں کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
.
تاہم آپ نے کبھی پان کی جڑ نہیں کھائی ہو گی، پان کی جڑ کے طبی فوائد پان سے کہیں زیادہ ہیں۔جو کھانے میں لذیذ مگر تیز بو اور تیز ذائقہ رکھتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ معدے کی بیماریوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے، ہاضمہ کو قوت دیتی ہے، معدہ، انتڑیوں اور دیگر اعضاء کو قوت بخشتی ہے۔
.
پان جڑ کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمیں کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اب پان کے علاوہ پان جڑ کا بھی استعمال کر سکیں۔
.
پان جڑ کے طبی فوائد
.
معدے کے لئے مفید
پان جڑ ریاح کو خارج کرتی ہے اور قبض کو دور کرتی ہے، اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ معدے کی رطوبت کو جذب کرتی ہے اور کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
.
* درد میں مفید
پان جڑ کا ایک سب سے حیرت انگیز اور قیمتی فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے عرقِ النساء کے درد میں آرام آتا ہے مرگی اور سردی کے موسم کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو دور کرتی ہے، سردی میں بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے اس کے استعمال سے کئی قسم کے درد اور تکلیف سے نجات ملتی ہے۔
.
* گلے کی سوزش اور امراض کے لئے مفید
پان جڑ کے استعمال سے ہکلاہٹ، بولنے میں رکاوٹ اور تکلیف، گلے کی سوزش، گلے کی تکلیف دور کرتی ہے، یہ آواز کو صاف کرتی ہے اور خشک کھانسی کو بھی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے پان کی جڑ کو عام طور پر کھانسی دور کرنے کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر پان کی جڑ کو باریک پیس کر اس میں ادرک کا رس اور شہد ملا کر اس مکسچر کو کھایا جائے تو اس سے کھانسی دور ہوتی ہے، پان کی جڑ کو پیس کر اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو زکام دور ہو جائے گا۔
.
* گردے اور مثانے کے امراض کے لئے مفید
ماہرین کے مطابق پان جڑ کے استعمال سے گردے کی تکلیف اور امراض جبکہ مثانے کے امراض اور مسائل کو بھی دور کیا جا سکتا ہے، یہ گردوں کے لئے بےحد مفید ہے، گھریلو ادویات میں سے نہایت مفید چیز سمجھا جاتا ہے۔
.
* چہرے کی جلد کے لئے فائدے مند
پان جڑ صرف صحت کے لئے ہی نہیں بلکہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے پان جڑ کو پیس کر پانی میں ملا کر یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جھائیاں اور جھریاں دور ہوتی ہیں، کلیجن یعنی پان جڑ کو لیموں کے رس یا سادہ پانی پیس کر ہر روز تین دفعہ منہ پر لگانے سے سیاہ کھال اتر جاتی ہے اور اس کا مسلسل استعمال رنگ کو صاف کر دیتا ہے۔
.
* بخار میں مفید
پان جڑ کو دافع بخار ادویات کے ساتھ ملا کر کاڑھا بنا کر دینے سے بخار دور ہو جاتا ہے، اس کو پانی میں ابال کر بخار کے مریض کو پلانے سے بخار میں کمی آتی ہے۔
.
* بو سے نجات
پان کی جڑ کو منہ میں رکھنے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے اور ابٹن میں ملا کر جسم پر ملنے سے جسم کی بدبو دور ہوتی ہے نیز خوبصورتی بڑھتی ہے، ذیبابطیس میں بھی پان جڑ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، نامردی دور کرنے والی ادویات میں پان جڑ کا استعمال کیا جاتا ہے یہ ان کی طاقت کو بڑھا دیتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items