Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

دار چینی کی چائے: دل کو رکھے محفوظ اور توانا

دار چینی کی چائے: دل کو رکھے محفوظ اور توانا - ChiltanPure

دنیا میں پائے جانے والے درختوں کی ایک قسم جنس دارچینی (Cinnamomum) کہلاتی ہے اور انہی درختوں کی چھال کو ’دارچینی‘ (Cinnamon) کہا جاتا ہے۔

دارچینی کا شمار دنیا بھر میں استعمال ہونے والے معروف ترین مصالحہ جات میں ہوتا ہے۔دارچینی ذائقے کے لحاظ سے شیریں لیکن زبان پر چبھنے والی ہوتی ہے۔ اس کی رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے اور یہ زیادہ ترپاکستان، بھارت، سری لنکا، چین اور افریقہ کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔دارچینی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمومی امراض کے علاوہ دارچینی سے شوگر کے مریضوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے، جس کیلئے روزانہ صرف چند گرام دارچینی کا سفوف باقاعدگی سے استعمال کرنا کافی رہتا ہے۔

دارچینی کا استعمال نہ صرف کھانوں میں کیا جاتا ہے بلکہ اس سے چائے بھی تیار ہو تی ہے۔ بہرحال اس کا استعمال اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ صحت مند رہیں گے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔

دار چینی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: ایک تحقیق کے مطابق 26مسالوں میں جب اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کا مقابلہ ہوا تو دار چینی واضح طور پر فاتح قرار پائی، یہاں تک کہ اس نے سپر فوڈ کہلائے جانے والی ادرک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دارچینی میں فائبر، آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔

دار چینی کے ان گنت فوائد: ہمارے جسم میں مضر اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جن کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے ہمیں اینٹی آکسیڈنٹس کی ضرورت ہوتی ہے، جو دراصل ایسے مالکیولز کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ دارچینی ایسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جوہمارے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

شوگر اور دل کے امراض سے تحفظ: اگر آپ دن کا آغاز دارچینی سے تیار کردہ چائے سے کریں تو آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ہے۔صبح سویرے نہار منہ اس کے استعمال سے ہاضمے سے لے کر دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔ شہد کا ایک چھوٹا چمچ لے کر اس چائے میں ملا لیں تو یہ سونے پر سہاگہ والی بات ہو گی۔

سردی کی کھانسی سے تحفظ: سردیوں کے موسم میں کھانسی میں مبتلا افراد دار چینی کی چائے میں ایک بڑا چمچ شہد ملا کر تین دن مسلسل استعمال کریں، تو اس سے آپ کی کھانسی بھی ٹھیک ہو جائے گی اور سردی کا مسئلہ بھی دور ہو جائے گا۔

ہاضمے میں بہتری: دار چینی کا استعمال ہاضمے کے لیے بھی بہترین ہے، خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اچھی اور بھرپور نیند کے لیے: اگر آپ کو بے خوابی کی پرابلم ہے یا پھر آپ کو اچھی نیند نہیں آتی ہے تو بس رات کو ایک کپ دار چینی چائے کا پی لیں۔ اگر آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو دار چینی کی چائے سے بہتر آپ کیلئے کوئی دوا نہیں

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items