Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کیوی پھل: وٹامنز اور منرلز کا خزانہ

کیوی پھل: وٹامنز اور منرلز کا خزانہ - ChiltanPure

اللہ نے بے شمار ایسے پھل اور سبزیاں بنائی ہیں جو غذائیت سے مالامال ہیں اور ہم اگر انہیں اپنی خوراک میں شامل کرلیں تو بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔انہی میں سے ایک ہر موسم میں ملنے والا پھل کیوی ہے، جس کا نہ صرف مزہ ہی الگ نہیں ہے بلکہ صحت کے لیے بھی یہ بہت فائدے مند ہے۔

کیوی پھل کا مزہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے۔ یہ پھل دیکھنے میں بھی دیگرپھلوں سے بہت الگ لگتا ہے۔ باہر سے یہ بھورے رنگ کا جبکہ اندر سے یہ سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ اس پھل کی ابتدا نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک کیوی نامی پرندے سے منسوب کر کے کیوی پھل رکھا گیا ہے۔ اسکی زیادہ تر کاشت اٹلی، نیوزی لینڈ، چلی، یونان اور فرانس میں کی جاتی ہے۔ اسے 10محفوظ ترین غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں کیڑے مار زہروں کے اثرات کم پائے جاتے ہیں۔

کیوی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: امریکی شعبہ ذراعت کی طرف سے بتائی گئی غذائی معلومات کے مطابق کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔اس وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی، وٹامن ای، فائبر، پوٹاشیم، کوپر، پروٹین، کیلشیم، آئرن،میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کیوی پھل کے طبی فوائد:

وٹامنز اور منرلز سے بھرپور کیوی پھل میں وٹامن اے، بی 6، بی 12،ای کے ساتھ پوٹاشیئم، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں،جس میں خون کی روانی، آئرن جذب کرنے کی صلاحیت، مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔

تروتازہ جلد: کیوی میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں۔ جو مرچ مسالے والے کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد بھی چمکتی دمکتی اور ترو تازہ رہے گی۔ کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں، بہتر نتائج کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ: ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوی پھل دل کی مختلف بیماریوں کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے، اس پھل سے انسان 15 فیصد تک دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور: اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن سی کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ کیوی کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے۔ وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سے زہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔

نظامِ ہضم کی بہتری: کیوی میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اس لیے یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔

پرسکون نیند کیلئے: تائیوان کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے 24 ایسے افراد کو بھرتی کیا جنہیں سونے میں مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا۔ اس کے بعد دیکھا گیا کہ کیوی کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے اور ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔

غذائی ریشہ کا بہترین ذریعہ: یہ کٹھا میٹھا پھل غذائی ریشے سے بھرپور ہے جو متعدد بیماریاں روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب اور شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

آنکھوں کے لیے فائدہ مند: کیوی میں لیوٹن پایا جاتا ہے۔ کیوی کے استعمال سے آنکھوں کی کئی بیماریاں دور رہتی ہے۔آنکھوں کے ذیادہ تر مسائل ایسے ہوتے ہیں جو انہی لیوٹن کے ختم ہوجانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔اسکے علاوہ کیوی میں بھر پور وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی روشنی اچھی رکھتا ہے۔

وزن کم کرے: جو لوگ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہے، انہیں بھی اس پھل کا استعمال کرنا چاہیئے۔اس میں کیلوریز کافی کم مقدار میں ہوتی ہے۔ اس میں فائبر بھی بھرپور ہوتا ہے۔

سانس کے مسائل کا حل: اس پھل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ استھما سے لڑنے میں کافی بہت موثر ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں ہوتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو بچے ہفتے میں ایک یا دو بار اس پھل کو کھاتے ہیں انہیں بریتھ (سانس) کی بیماریوں سے بچاؤ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items