Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گوجی بیری: لمبی عمر کا راز

گوجی بیری: لمبی عمر کا راز - ChiltanPure

شمال مغربی چین کے کچھ حصے ایسے ہیں جو ایک مختلف نوعیت کی دولت سے مالا مال ہیں۔ ییلو ریور کے کنارے لیوپن پہاڑی سلسلے کی چھاؤں میں ننگزیا خطے کے لوگ صدیوں سے ایشیا کے سب سے من پسند بیر جسے گوجی بیری یا ولف بیری ( Goji Berry, or Wolfberry ) کہا جاتا ہے، کی پیداوار کو بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

یہاں پائی جانے والی چھوٹی سی، بیزوی شکل والی بیری کو ریڈ ڈائمنڈ یا لال ہیرا کہا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں بڑھتی عمر کے اثرات روکنے کی طاقت ہے اس لیے اس نے ایک سپر فوڈ کے طور پر نئی عالمی حیثیت حاصل کر لی ہے۔

چین کی گوجی بیری سے محبت سیکڑوں سال پرانی ہے اور روایتی چینی طب کے ماہرین کے خیال میں اس میں بہت سی ایسی چیزیں موجود ہیں جو میڈیسن کی تیاری میں کام آسکتی ہیں۔ اس کا قدیم ترین ریکارڈ میٹیریا میڈیکا کے کمپینڈیم میں موجود ہے جو ایک تاریخی طبی متن ہے۔ اسے مشہور ہربل سائنس دان لی شیزن نے 16ویں صدی میں لکھا تھا۔

گوجی بیری کو اگرچہ پورے چین میں اگایا جاتا ہے لیکن یہ ننگزیا خطے کی زمین کی انوکھی ساخت ہے جس نے اس پھل کی سب سے بہترین قسم کو پیدا کیا ہے۔ جس کی وجہ اس علاقے کی ٹھنڈی ہوائیں، معدنیات سے زرخیز مٹی اور ییلو ریور کی آبپاشی ہے۔

گوجی بیری میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: چین کے لوگ گوجی بیری کو پھل اور جڑی بوٹی دونوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔اسے یہ لوگ صدیوں سے مختلف امراض کے علاج کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ گوجی بیری میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، امیانو ایسڈز اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں۔

گوجی بیری کے طبی فوائد: روایتی چینی طب کے ماہرین جگر اور گردے کے بہتری کے لیے گوجی بیری کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں۔

بینائی کیلئے مفید: ’چینی مائیں اکثر اپنے بچوں کو یہ کہتی ہیں کہ انھیں گوجی بیری زیادہ کھانے کی ضرورت ہے۔ یہ کیروٹین سے بھرپور ہے جو بینائی بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

لمبی عمر کا نسخہ: گوجی بیری طویل عرصے سے چینی ثقافت کا حصہ رہی ہے۔ روایتوں میں ملتا ہے کہ دو ہزار سال پہلے ایک ڈاکٹر چین کے گاؤں میں پہنچا جہاں ہر شخص کی عمر 100 سال سے زیادہ تھی۔ اس نے دریافت کیا تو پتا چلا کہ وہ سب ایک ایسے کنویں سے پانی پیتے ہیں جس کے ارد گرد گوجی کے بیر موجود ہیں۔ جیسے ہی پھل پک جاتا ہے تو ان میں سے زیادہ تر کنویں میں گر جاتے ہیں۔

اس طرح وٹامن سے بھرے پھل پانی میں شامل ہو جاتے ہیں۔17 ویں صدی کے لی کنگ یو این کا قصہ بھی گوجی بیری سی جڑا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ یہ بیری کھاتا تھا جس کی وجہ سے اس نے دو سو باون سال کی عمر پائی۔

سپر فوڈ کا درجہ: گوجی بیری کی ان خصوصیات کی وجہ سے اسے چین اور دیگر ممالک میں ایک سپر فوڈ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اب گوجی کے بیر بین الاقوامی صارفین میں بھی مقبول ہوگئے ہیں۔ سپر فوڈ‘ کے نام سے مشہور اس بیر کے ایک پیکٹ کی قیمت دس امریکی ڈالر تک ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط کرے:

گوجی بیری کا ایک بہت بڑا فائدہ جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے جس کی وجہ اس میں امینو ایسڈز، وٹامن سی کی موجودگی ہے، مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق گوجی بیری خون کے سفید خلیات کو بڑھانے میں موثر ثابت ہوتی ہیں، یہ سفید خلیات جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور امراض کے خلاف لڑتے ہیں۔

مردوں اور خواتین کی دوائی: گوجی بیر کو مردوں اور خواتین کی خوراک کے حوالے سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ چینی میں کہا جاتا ہے کہ گوجی بیری مردوں اور خواتین کے پوشیدہ کمزوریوں کا ایک موثر نسخہ ہے۔

موٹاپے کی دشمن: گوجی بیری کو چین میں موٹاپے کی دشمن بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود مرکبات پیٹ پر زائد چربی کو ختم کرنے اور مزید نہ چڑھنے سے بچاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ صرف چند ماہ گوجی بیر کھانے سے موٹاپے سے جان چھوٹ جاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items