Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

سپاری: عورتوں کے جملہ امراض کا علاج

سپاری: عورتوں کے جملہ امراض کا علاج - ChiltanPure

سپاری کو برصغیر پاک و ہند میں ہر کوئی جانتا ہے، یہ پان میں ڈال کر کھائی جاتی ہے۔اب یہ مختلف فلیورز کیساتھ ملتی ہے۔ اسے عموماً چھوٹے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔سپاری کو چھالیہ بھی کہا جاتا ہے۔

سپاری کوعربی میں فونل، فارسی میں پوپل،ہندی میں سپاری،گجراتی میں سوپاری، بنگلہ میں گوآ،اردو میں چھالیہ، انگریزی میں بٹیل نٹ (Betal Nut) اور لاطینی میں Areca Catevhli کہتے ہیں۔

سپاری کا درخت دیکھنے میں بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے۔اس کا لمبا و پتلا تنا اور اس کے سر پر خوبصورت پتوں کی چھتری عجیب بہار دکھلاتی ہے۔یہ پندرہ سے تیس فٹ کے درمیان لیکن بعض درخت ساٹھ فٹ تک بلندہوتا ہے۔جس کی موٹائی ایک فٹ سے دو فٹ تک ہوتی ہے۔ پتے کھجور کی طرح لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں۔پھل کھجور کی طرح گچھے دار لگتاہے۔کچی حالت میں سبز لیکن پک جانے پر سرخ خشک ہوجاتاہے۔اور خشک ہوکرسیاہی آجاتی ہے۔پھل کو پختہ ہونے سے پہلے اتارلیتے ہیں اوران کو پانی میں جوش دیا جاتاہے اور پوست اتار لیاجاتاہے۔نیچے سے جوگٹھلی نکلتی ہے۔وہی سپاری کہلاتی ہے۔

سپاری سرخی مائل بہ سیاہ قدرے گول اور ذائقہ میں کسیلی ہوتی ہے۔سپاری کی کئی اقسام ہیں۔ایک قسم چکنی سپاری کہلاتی ہے۔دوسری باہر سے معمولی سرخ جبکہ اندر سے سفید اور ذرا بڑی ہوتی ہے۔ تیسری قسم کھانے میں نرم اور مخروطی شکل کی ہوتی ہے۔ سپاری کھانے کے علاوہ ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔

سپاری زیادہ تر ہندوستان میں دکن، آسام، بنگال، میسور، مالابار میں ہوتی ہے۔اس کے علاوہ جاوا،سری لنکا،سماٹرا،فلپائن،برما میں بھی پیدا ہوتی ہے۔

سپاری میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: سپاری کا سب سے اہم جزو ایلکائڈ پایا جاتا ہے جسے اریکولین کہا جاتا ہے، یہ پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، اس کے علاوہ پروٹین،چکناہٹ،کاربوہائیڈر یٹس، کائے جین اوردیگر اجزا پائے جاتے ہیں۔

سپاری کے طبی فوائد: اس کا پھل عام طور پر چونے اور کتھے کے ساتھ چبایا جاتا ہے اور بعض دفعہ ہلدی و تمباکو میں رکھ کر بھی سپاری چباتے ہیں،لوگوں کا خیال ہے کہ سپاری کے چبانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر وقت سپاری چبانے سے دانتوں میں خراش ہو کر مسوڑھے کمزور پڑ جاتے ہیں اور دانت ہلنے لگتے ہیں۔کئی بار اس کے استعمال سے منہ کا سرطان (کینسر) بھی ہو جاتا ہے۔تاہم اسے دوا سمجھ کر اعتدال کے ساتھ ہی کھانے میں فوائد ہیں۔

عورتوں کی بیماریوں کا علاج: سپاری بے حد طاقت بخش دوا اور بے حد لذیذ غذاہے، ماہواری کی خرابیوں، اختلاج، کاہلی، درد کمر، درد شکم، پیٹ درد، سیلان الرحم، کمی خون، اٹھرا، حمل کی حفاظت غرضیکہ عورتوں کی جملہ بیماریوں کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے۔سیلان کی اعلٰی دوا ہے۔

سپاری کے آسان طبی مجربات دوائے سیلان (لیکوریا):پھول سپاری، ستاور،کندر،چنیا گوند،مصطگی رومی،ثعلب مصری،الائچی خورد،پھول پستہ،تج،طباشیر،موصلی سفید، سنگجراحت،لودھ پٹھانی ہر ایک 3گرام،چینی سفید سب کے برابر ملا کر سفوف بنائیں اور 9گرام صبح و 9گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔

دیگر:سپاری چکنی دکنی 100گرام،کوٹ کر دو کلو گائے کے دودھ میں ڈال کر آگ پر پکائیں،پھر اس میں مائیں چھوٹی 50گرام، مائیں بڑی 50گرام، کمرکس 100گرام،سفوف کر کے ملا دیں۔سرد ہونے پر اتار لیں اور 6گرام صبح اور 6گرام شام کو نیم گرم دودھ سے دیں۔دو ہفتہ میں آرام آ جائے گا۔

حلوائے سپاری پاک: مسیح الملک حکیم محمد اجمل خان صاحب کے معمولات مطب میں سے ہے۔عورتوں کے سیلان اور مردوں کے جریان کے لئے ازحد مفید ہے۔ سپاری دکنی50 گرام،سونٹھ 30گرام،دونوں کو کوٹ کر ایک کلو دودھ میں جوش دیں۔جب دودھ کا کھویا بن جائے تو ان کو خالص گھی میں بھونیں،اس کے بعد گیہوں کا آٹا 250گرام،سنگھاڑے کا آٹا 100گرام گائے کے گھی میں بھونیں،پھر اس کو چینی سفید 2/1کلو کے قوام میں ملا کر حلوا بنائیں،آخر میں مائیں خورد، مائیں کلاں،پھول سپاری،گوند ڈھاک،گوند کیکر،تال مکھانہ،گل دھاوا، بیج بند،گری بیج املی ہر ایک 20گرام،ماز و سبز دو عدد،جائفل، جاوتری،لونگ ہر ایک تین گرام کو کوٹ چھان کر شامل کر لیں۔25گرام یہ حلوا بنا کر صبح کھا کر اوپر سے 250گرام نیم گرم دودھ پی لیں۔

سپاری کا استعمال: سپاری کو باریک کتر کر ویسے یا پان کے ہمراہ چونا،کتھ الائچی ملا کر کھاتے ہیں۔اس سے چونے کی اصلاح ہوجاتی ہے اور دانتوں کو تقویت ملتی ہے بلکہ دانتوں کی اچھی ورزش ہے۔قابض ہونے کی وجہ سے دستوں کو بند کر تی ہے۔حابس ہونے کی وجہ سے سیلان الرحم میں مفید ہے۔بعض خواتین صرف سپاری ہی چبتی رہتی ہیں۔جس سے ان کے دانت مضبوط ہا ضمہ قوی اور سیلان کا خاتمہ رہتا ہے۔جریان،احتلام میں بھی مفید ہے۔

دانتوں کا علاج: سپاری دانتوں کو مضبوط کرنے اور ان کے سیلان خون کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی۔ اس کو جلا کر سنون میں ملا کر دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط بناتی خون آنے کو بند کرتی ہے، اگر سرمہ کی طرح باریک کر کے آنکھوں میں لگایا جائے، تو آشوب چشم، سوزش چشم کے لئے مفید ہے۔

معجون سپاری پاک: معجون سپاری پاک سیلان الرحم کی مشہور دوا ہے۔یہ رحم کو طاقت دیتی،کمر،پیٹرو اور پنڈلیوں کے درد کو ختم کرتی ہے۔وہ جوان لڑکیاں جو جلد ساتھ چھوڑ دیتی ہیں، خاص طور پہ استعمال کریں۔ اس کا مسلسل استعمال اولاد سے عاری لوگوں کے لیے نویدِ مسرت ہے۔روزانہ ایک تولہ۔۔۔۔۔۔۔۔ دودھ کے ساتھ سونے سے پہلے۔۔۔پرہیز۔تلی ہوئی اشیاء کم استعمال کریں۔۔۔آلو،گوبھی، بینگن، مسور سے بھی گریز کریں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items