Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن آب ذخیرہ کے فوائد

روغن آب ذخیرہ کے فوائد - ChiltanPure

روغن آب ذخیرہ کے فوائد

بیوباب براعظم افریقہ میں پایا جانے والا ایک قدیم درخت ہے۔ جس کی عمر ہزاروں سال ہوتی ہے۔ اس درخت کی لمبائی پانچ سے تیس میٹر تک ہوتی ہے۔ جب کہ اس کا تنا سات سے گیارہ میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ پوری طرح سے جوان بیوباب کے درخت بہت قابل دید ہوتے ہیں۔ ان کے چٹان جیسے موٹے تنے اور آسمان کی جانب بڑھتی ہوئی تنومند شاخیں کسی دوسری ہی دنیا کی چیز لگتی ہیں۔ یہ دنیا میں سب سے بڑے پھول دار درخت ہیں۔ اس کا پھل دنیا کے سب بڑے پھل کٹھل (jackfruit)کے بعد دوسرا بڑا پھل ہے۔ یہ افریقہ کے وسیع گھاس کے میدانوں میں پائے جاتے ہیں۔ ان میدانوں میں درخت خال خال ہوتے ہیں۔
بیوباب درخت کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی حیران کن صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ 1000 لیٹر سے 100,000 لیٹر تک پانی اپنے تنے میں ذخیرہ کر سکتا ہے۔ جو کہ شدید گرم موسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کے کام آتا ہے۔
جب یہ پودے 200 سال کی عمر میں اپنے عنفوان شباب پر ہوتے ہیں تو ان میں پھل آنے لگتے ہیں جو کہ سخت چھلکے والے ہوتے ہیں۔ جو کئی مہینوں میںدھوپ میں پکنے کے بعد مزید سخت ہو جاتے ہیں، اس کے اوپر کی جلد بھوری ہو جاتی ہے اور ان کے اندر سے مکمل خشک سفید رنگ کا گودا نکلتا ہے جو تیز ترش ذائقے والا ہوتا ہے۔اس کی چھال، پھل کے چھلکے اور پھل سے تیل بھی نکالا جاتا ہے ، جسے روغن آب ذخیرہ بھی کہتے ہیں۔
روغن آب ذخیرہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
بیوباب میں وٹامن سی کے ساتھ کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور فولاد بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
روغن آب ذخیرہ کی خصوصیات:
قدیم افریقی وچ ڈاکٹرز (اطبا) اس کی چھال، پھل کے چھلکے اور پھل سے تیل نکالتے تھے ، جو مریضوں کو مختلف بیماریوں میں دیتے تھے۔ اب بھی اس کے پھل، پھول، پتے اور بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے۔ جس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
٭حمل کے بعد پیٹ پر پڑنے والے نشانات مٹانے میں یہ بے حد کارآمد ہے۔
٭جلد کو ماحول کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭کچھائو کے باعث پڑنے والے جلدی نشانات کو مٹاتا ہے۔
٭جلد کی نشو نما کرتا ہے۔
٭اس کی مالش سے چوٹ کا نشان ختم ہوجاتا ہے۔
٭بالوں کو چمک دار بناتا ہے۔
٭چپچپاہٹ کے بغیر جلد کو مرطوب رکھتا ہے۔
٭جلد کے خلیوں کو نئی زندگی دیتا ہے۔
٭یہ ایک معتدل تیل ہوتا ہے۔
٭سوزش میں جلد آرام دیتا ہے۔
٭بیوباب کا تیل اینٹی آکسیڈنٹ ہونے اور فری ریڈیکل سے لڑنے کی صلاحیت ہونے کی وجہ سے بڑھاپے کیخلاف موثر کام کرتا ہے۔
٭روغن آب ذخیرہ کو عام، حساس، اور بڑی عمر کے افراد کی جلد کیلئے موزوں قرار دیا جاتا ہے۔
٭مرطوب کن ہونے کیساتھ ساتھ یہ جلد کو صاف، شفاف اور مصفا بنانے کا قدرتی ذریعہ ہے۔
٭اس تیل کے استعمال سے کولا جن پروٹین کی پیداوار بڑھتی ہے۔ جس سے ہماری جلد لچک دار ہوجاتی ہے۔
بالوں کی حفاظت
٭روغن آب ذخیرہ بالوں کیلئے اکسیر کا کام کرتا ہے۔ یہ تیل گرم کر کے لگانے سے خشک بالوںمیںتازگی آ جاتی ہے اور بے جان بالوں کو ایک نئی زندگی مل جاتی ہے۔روغن آب ذخیرہ کو بالوں کی جڑوں تک گہرائی میں لگایا جاتا ہے، تاکہ یہ بالوں کی جڑوں میں جذب ہو کر اپنا کام کر سکے۔
٭روغن آب ذخیرہ کا فوری اثر خشکی، سکری اوراس سے ہونے والی کجھلی سے نجات کا فوری ذریعہ ہے۔
٭روغن آب ذخیرہ کے باقاعدہ استعمال سے بال صحت مند ، گھنے اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پتلے بالوں کی نشو نما کرنے اور خشک بالوں کو مرطوب رکھنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items