لہسن کے طبی فوائد
لہسن کے طبی فوائد
ہرے مسالے میں شمار کیا جانے والا لہسن ہر گھر کے کچن میں پایا جاتا ہے، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ماہر غذائیت جو لیچ کا کہنا ہے کہ دواؤں میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزاء قدرتی طور پر لہسن میں پائے جاتے ہیں، جو لیچ کا کہنا ہے کہ لہسن میں بہترین غذائیت پائی جاتی ہے۔ تقریباً 7000 سال قبل سے دوا کے طور پر استعمال ہونے والے لہسن کے طبی فوائد سے آج کے ماہر غذائیت بھی قائل ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل جز انسانی جسم کو ہر قسم کے موسمی یا فنگل انفیکشن اور الرجی سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لہسن سے بچوں کے پیٹ میں موجود کیڑوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
لہسن میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: لہسن میں وٹامن بی2فیصد، 1 فیصد وٹامن سی، 1 فیصد سلینیم، 2فیصد میگنیشیم کے ساتھ ساتھ فائبر بھی پایا جاتا ہے۔ اس میں کیلوریز صفر ہوتی ہے، لہسن میں کیلشیم، کوپر، پوٹاشیم، فاسفورس سمیت آئرن بھی ایک بڑی مقدرا میں موجود ہوتا ہے۔
لہسن کی تاریخ: عرصہ دراز سے ڈاکٹر لہسن کو علاج معالجے کیلئے استعمال کرتے آئے ہیں۔یونانی مورخ ہیرودوتس نے بیان کِیا کہ مصری حکمران بڑی مقدار میں پیاز، مولی اور لہسن خریدا کرتے تھے تاکہ اہرامِمصر کی تعمیر کرنے والے مزدوروں کو خوراک کے طور پر کھلا سکیں۔ان کی خوراک میں بڑی مقدار میں لہسن ہوتا تھا تاکہ مزدوروں میں زیادہ طاقت اور قوتِ برداشت پیداہو۔ کئی صدیاں پہلے یونانی حکیم بقراط اور دیوسکوریدس ہاضمے سے متعلق مسائل، کوڑھ، کینسر، زخموں، انفیکشن اور دل کے امراض کیلئے لہسن تجویز کِیا کرتے تھے۔ فرانسیسی کیمیادان لوئیس پاسچر نے 19 ویں صدی میں لہسن پر اپنی تحقیق سے دریافت کِیا کہ اس میں جراثیم کش اجزا ہیں۔ افریقہ میں 20 ویں صدی کے دوران، ایک مشہور انگریز ڈاکٹر البرٹ شوئٹزر نے پیچش اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے لہسن کو استعمال کیا۔ جب دوسری عالمی جنگ میں روسی فوجی ڈاکٹروں کو جدید ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہوں نے لہسن سے سپاہیوں کے زخموں کا علاج کِیا۔ اسی وجہ سے لہسن روسی پنسلین کے نام سے مشہور ہو گیا۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے لہسن کے نظامِ دوران خون کو فائدہ پہنچانے کے بارے میں مزید تحقیق کی ہے۔
لہسن کے طبی فوائد:
دانتوں کے درد سے نجات دانت کا درد کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے پاس اس تکلیف سے نجات کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانے کا وقت نہیں، تو لہسن سے مدد لے سکتے ہیں، لہسن سن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو بس آپ کو لہسن کو متاثرہ دانت پر رگڑنے کی ضرورت ہے، جس سے درد میں کافی حد تک کمی آتی ہے، اور ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔
بالوں کو اگائیں: لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاونڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار: اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو لہسن کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں، یہ شریانوں کو کشادہ کرنے کے ساتھ تناؤ کم کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ سردرد کی شکایت رہنے کے ساتھ ساتھ یہ دل پر بوجھ بڑھاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن کے 4 جوے روزانہ کھانا بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتا ہے جبکہ لہسن کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے، جس کے نتیجے میں امراض قلب یا فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بہتر یاداشت: عمر بڑھنے سے دماغی عمر بھی بڑھتی ہے جس کی وجہ کیمیائی تکسیدی ردعمل ہوتا ہے جو کھانے اور آکسیجن کے استعمال سے ہوتا ہے، اس عمل سے جسمانی توانائی تو بنتی ہے مگر خیلات کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ وقت کے ساتھ جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور یاداشت کمزور ہوجاتی ہے، مگر لہسن میں دماغ کو عمر کے اثرات سے بچانے کی جادوئی خاصیت ہے اور درمیانی عمر میں اسے کھانا الزائمر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اسٹمینا میں اضافہ: لہسن کے استعمال سے دل اور مسلز زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اگر آپ کسی کھیل کو کھیلنا پسند کرتے ہیں تو یہ کارکردگی بڑھاتا ہے، لہسن جسمانی تھکاوٹ کم کرتی ہے اور لوگوں کو ٹھنڈے موسم میں بھی جسمانی مشقت کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کینسر سے تحفظ: متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ لہسن کے روزانہ استعمال سے معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ ممکن ہے، لہسن کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
کیل مہاسوں کا خاتمہ: یہ کیل مہاسوں کے لیے ملنے والی ادویات کا مرکزی جز تو نہیں مگر لہسن ایک قدرتی علاج ضرور ہے جو کیل مہاسوں کو خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بیکٹریا کو ختم کرتے ہیں تو لہسن کی پوتھی کو کیل مہاسے پر رگڑنا موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
نزلہ زکام کی روک تھام: اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے باعث آپ کی غذا میں لہسن کی شمولیت جسم کے دفاعی نظام کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اگر نزلہ زکام کا شکار ہوجائیں تو دل مضبوط کرکے لہسن کی چائے پی لیں۔ اسے بنانے کے لیے لہسن کو پیس کر پانی مین کچھ منٹ تک ابالیں، اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ آپ اس میں تھوڑا سا شہد یا ادرک بھی ذائقے کو بہتر کرنے کے لیے شامل کرسکتے ہیں۔
کان کے انفیکشن کے لیے بھی مفید: کانوں کا انفیکشن ہو تو عام طور پر اینٹی بایوٹیکس ادویات کی مدد لی جاتی ہے مگر لہسن بھی اس حوالے سے موثر ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو بہت چھوٹے ہوں۔ اس کے لیے لہسن کو پیس کر تیل نکالیں، اسے معمولی گرم کریں اور چند قطرے متاثرہ کان میں ٹپکادیں۔
وزن کو کنٹرول کریں: لہسن جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق لہسن سے بھرپور غذا سے چربی کے ذخیرے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے لہسن کو روزانہ اپنی غذا کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔
ہونٹوں پر زخم سے نجات شدید ٹھنڈ میں ہونٹوں کا پھٹ جانا یا زخم ہوجاتا کافی عام ہوتا ہے تو اس کے علاج کے لیے پسے ہوئے لہسن کو کچھ دیر تک متاثرہ جگہ پر لگائے رکھیں۔ اس میں شامل قدرتی سوجن کش خصوصیات درد اور سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
خارش سے ریلیف لہسن سوجن کش اجزا سے بھرپور ہے اسی لیے یہ اچانک ہونے والی خارش سے ریلیف بھی دے سکتا ہے۔ لہسن کے تیل کی کچھ مقدار کو متاثرہ جگہ پر استعمال کریں تو وہاں خارش ختم ہوجائے گی۔
کھانسی کے لئے مفید: لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔
جگر اور مثانے کی کارکردگی کی بہتری: صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔
بھوک کو بہتر بناتا ہے: لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔
لہسن کے دیگر فوائد
گاڑی کی ونڈ شیلڈ کا کریک ٹھیک کریں: کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاڑی کے حوالے سے بھی لہسن جادوئی اثر دکھا سکتا ہے؟ ایک ٹکڑا لیں اور اسے درمیان سے کاٹ لیں، اس کے بعد لہسن کے کٹے ہوئے حصے والے رخ سے ونڈ شیلڈ کے کریک کو رگڑیں، جس کے بعد عرق کو کپڑے سے صاف کردیں۔ یقیناً یہ مستقل حل نہیں مگر اس ٹوٹکے سے اسے زیادہ بدتر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور ریپیئرنگ کے لیے وقت مل جاتا ہے۔
پاؤں یا جسم میں پھنسی لکڑی کے ریشوں کو نکالیں: لہسن کے ایک ٹکڑے کو متاثرہ جگہ کے اوپر رکھ کر اسے بینڈیج یا ٹیپ سے کور کرلیں۔ اگر پاؤں میں پھانس چبھی ہے تو جرابوں کو چڑھا لیں اور رات بھر آرام کریں اور صبح اسے ہٹا دیں۔ پھانس کے ساتھ ساتھ درد اور سوجن بھی ختم ہوجائیں گے۔
مچھروں کو دور بھگائیں سائنسدان پریقین تو نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مگر ایسا نظر آتا ہے کہ مچھروں کو لہسن پسند نہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ لہسن کے پیسٹ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مل لیتے ہیں انہیں مچھروں کا ڈر نہیں رہتا۔ اس کے لیے آپ لہسن کے تیل، پیٹرولیم جیل اور موم کو ملا کر ایک سلوشن بنالیں جو مچھروں سے تحفظ دینے والا قدرتی نسخہ ثابت ہوگا۔
لہسن قدرتی گلیو بھی کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ لہسن کو کاٹنے کے بعد انگلیاں کس طرح چپکنے لگتی ہیں؟ اس کی یہ قدرتی خوبی اسے شیشے کے معمولی کریک کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے لیے لہسن کو پیس لیں اور اس کے عرق کو کریک پر رگڑیں اور اوپر نیچے کے حصے کو صاف کردیں۔
پودوں کو تحفظ فراہم کرے باغات میں پائے جانے والے کیڑے لہسن کو پسند نہیں کرتے تو اس کی مدد سے ایک قدرتی پیسٹی سائیڈ تیار کرلیاں جس کے لیے لہسن، منرل آئل، پانی اور لیکوئیڈ صابن کو ایک اسپرے بوتل میں آپس میں ملالیں اور پودوں پر چھڑک دیں۔
تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟ نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے ایک یہی حل ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔ اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی و منفی لہروں سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔ لہسن قدرت کی ان نعمتوں میں سے ایک ہے جو ناصرف کھانوں کو پرلطف بناتا ہے بلکہ طرح طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔کھانوں کے علاوہ ہربل ادویات کی تیاری میں بھی اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار افراد یا جو لوگ اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں، اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔
لہسن اور شہد کا استعمال لہسن کو اگر شہد میں ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایک بہترین دوا کی صورت اختیار کر لیتا ہے، نہار منہ کھانے سے وزن میں واضح کمی، نزلہ زکام اور سردی سے محفوظ رکھتا ہے، اس کے نہار منہ استعمال سے انسانی جسم میں مضر صحت مادہ صاف ہو جاتا ہے۔
اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک: لہسن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل جز انسانی جسم کو ہر قسم کے موسمی یا فنگل انفیکشن اور الرجی سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لہسن سے بچوں کے پیٹ میں موجود کیڑوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
جلد اوربالوں کی خوبصورتی بڑھاتا ہے: لہسن کا استعمال چہرے پر آنے والے عمر کے اثرات کے عمل کو روکتا ہے، جلد کی بیماریوں کے لیے بہترین ٹانک ہے، لہسن کو پیس کر اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو اس کے حیران کن فوا ئد ہیں، یہ عمل خون کی گردش تیز کرتا ہے جس سے بال گرنا، ٹوٹنا بند ہو جاتے ہیں اور بالوں میں چمک اور مضبوطی آتی ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.