جلد کو دیر تک جوان رکھنے کا طریقہ
دیر تک جوان رہنا ہمیشہ سے ہی ہر انسان کی خواہش رہی ہے اور اسی حوالے سے مسلسل 20 سال سے اسرائیل میں ایک تحقیق جاری ہے، جس میں اب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی شہر حائفہ میں واقع ریمبام ہیلتھ کیئرکیمپس اور ٹیکنیون اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مسلسل دو دہائیوں کی تحقیق کے بعد ابھی فی الحال صرف انسان کی جلد کو دیر تک جوان رکھنے کا سائنسی طریقہ دریافت کیا ہے۔
اس تحقیق کے لیے اسرائیل میں چوہوں پر کچھ تجربات کیے گئے، جن کے زبردست نتائج سامنے آئےاور یہ انسانوں پر بھی قابلِ اطلاق ہیں۔
تاہم، مستقبل میں ان تجربات سےانسانی جلد کے علاوہ جسم کے اعضاء کو بھی جوان رکھنا ممکن ہوسکے گا۔
محققین نے اس حوالے سے تحقیق کرنے کے لیے ایک بوڑھے چوہے کی جلد کا ایک ٹکڑا لیا اور اس کی جلد کی پوری ساخت (مالیکیولز) کو تبدیل کیا۔
اس کے علاوہ تحقیق میں ایسے جوان چوہوں کو بھی شامل کیا گیا، جوکہ ’سیویئر کمبائنڈ امیونوڈیفشنسی ڈیزیز‘ (ایس سی آئی ڈی) کے شکار تھے، دراصل اس بیماری کے دوران جسم میں بی اور ٹی لمفوسائٹس متاثر ہوجاتے ہیں۔
اس لیے ان چوہوں کی جلد میں بوڑھے انسانوں کے خلیات کو شامل کیا گیا کیونکہ یہ تحقیق انسانی جلد کے حوالے سے کی جارہی تھی۔
ماہرین کی اس تجربے سے بیمار چوہوں کی جلد میں نہ صرف خون کی نئی رگیں بنیں بلکہ جلد کے مختلف حصّوں سے بیماری کی وجہ سے بدلنے والی رنگت بھی ٹھیک ہونے لگی اور جلد میں عیاں ہونے والے عمر رسیدگی کے بایومارکر بھی کم ہوگئے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.